DailyNewsKallar Syedan

Girls high school Channam qualify for District games

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام نے ہائی جمپ ،لانگ جمپ،نیزہ بازی،شارٹ پٹ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر کے ضلع کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تحصیل کلر سیداں کی سطح پر منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام نے ہائی جمپ ،لانگ جمپ،نیزہ بازی،شارٹ پٹ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر کے ضلع کیلئے کوالیفائی کر لیا۔سکول ہیڈ مسٹریس نورین صفدر راجہ نے بتایا کہ کلر سیداں میں ہائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں لانگ جمپ میں تانیہ اشفاق،نیزہ بازی میں سمیہ بتول،شارٹ پٹ اور ڈسکس میں خانم نور،سو میٹر ریس میں صباء پروین،ہائی جمپ میں صباء مسعود جبکہ ایلیمنٹری کی سطح پر ہائی جمپ میں بی بی آمنہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع کی سطح پر منعقدہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں کوالیفائی کر لیا ہے۔دریں اثناء سکول ہذا نے کرکٹ ،ٹگ آف وار اور ہینڈ بال میں بھی پہلی پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔ادھر گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول دان گلی کے طالب علم محمد ادریس نے سو میٹر ریس اور لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں،تریل اور ایلیمنٹری سکول ولایت آباد نے کرکٹ،جمناسٹک اور ٹگ آف وار میں پہلی پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔

Kallar Syedan; The gov girls high school Chanam has qualified for district games after winning games in Tehsil Kallar Syedan.

چوکپنڈوڑی جامع مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

چوکپنڈوڑی جامع مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوڑی جامع مسجد گلزار حبیب کے مرکزی دروازے پر کھڑے موٹر سائیکل نمبری آر آئی ایل 7411 یاماہا کو چوری کر لیا گیا موہڑہ روپیال کے رہائشی ابرار نے بتایا کہ مسجد کے باہر پارک میرا موٹر سائیکل نامعلوم افراد رات 10 بجے کے قریب چوری کر لیا۔چوکپنڈوڑی پولیس چوکی کی ناک تلے ایسے واقعات کا رونما ہونا عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button