DailyNews

Slough; Councillor Raja Safdar of Sohawa celebrates his election victory

کونسلر راجہ صفدر علی کا اپنی جیت پر پارٹی کا اہتمام۔ ممبران پارلیمنٹ، کونسلروں اور عوام کی بھرپور شرکت

پاکستانی نژاد برطانوی کونسلر راجہ صفدر علی  کا اپنی جیت پر پارٹی کا اہتمام۔ ممبران پارلیمنٹ، کونسلروں اور عوام کی بھرپور شرکت۔ سلاؤ بارو کونسل کے سینٹرل وارڈ سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے سے لیبر پارٹی کی طرف سے منتخب کونسلر چیئرمین راجہ صفدر علی آف سوہاوہ، جہلم پاکستان نے الیکشن میں اپنی کامیابی کی خوشی میں ایک پرتکلف دعوت طعام کا اہتمام کیا۔ جس میں انکے ووٹروں اور اسپورٹروں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ استقبالیہ پارٹی میں مختلف کمیونٹیز کے افراد شامل تھے۔ جن میں پاکستانی، انڈین، کیرئنین، کشمیری، افریقن، ایشئین اور مقامی کمیونٹی کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ تقریب میں برطانوی ممبران آف پارلیمنٹ، کونسلرز، سابق میئر، سول سوسائٹی، لیبر پارٹی کے ممبران سمیت عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ کونسلر چیئرمین راجہ صفدر علی کی دعوت عابد کیٹرنگ کے ایلائٹ بینکؤیٹنگ سویٹ، سلاؤ یں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ میڈیا ٹیمیں بھی کوریج کیلئے موجود تھیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ حاجی محمد عارف آف منجھوٹھہ نے یہ سعادت حاصل کی۔ تقریب کی نظام کے فرائض بیرسٹر اظہر چوہان نے سرانجام دئیے۔ اسٹیج پر میزبان راجہ صفدر علی کے ہمراہ نارتھ ایسٹ انگلینڈ سے آئے ہوئیبرطانوی ممبری پارلیمنٹ فار نیو کاسل جناب ای این لیوری ایم پی  چیئرمین لیبر پارلیمنٹری نیشنل پارٹی، برطانوی ممبر پارلیمنٹ فار سلاؤ جناب تنمنجیت سنگھ ڈھیسی ایم پی ، سلاؤ بارو کونسل کے لیڈر آف دی کونسلجناب کونسلر جیمز سوینڈل ہرسٹ  اور سابق میئر آف سلاؤ محترمہ لیڈیا سائمنز  تشریف فرما تھیں۔ دیگر شرکاء میں سابق میئر آف سلاؤ کونسلر بلویندر سنگھ بینز،، سابق خاتون میئر آف سلاؤ کونسلر عشرت شاہ، سابق میئر آف سلاؤ کونسلر صوفی محمد راسب چوہدری، محمود ریاض سابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر، کمیونٹی لیڈر بزنس مین افتخار احمد چوہدری (سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، راجہ محمد شبیر صدر پی ڈبلیو اے سلاؤ، چوہدری ظہور احمد چٹھہ، کونسلر عتیق سندھو، کونسلر نذیر چوہدری، عادل افتخار چوہدری، پیرش کونسلر سرفراز کیانی، پیرش کونسلر چیئرمین راجہ محمد فیاض، کونسلر ست پال پرمار، سردار موہن سنگھ سہوٹا، جسونت سنگھ گڈا، امریک سنگھ جوہل، ناصر چوہدری، چوہدری منیر حسین، ملک مظہر علی خان، چوہدری محمد تاج سالیسٹر، مولانا انوار الحق، بزنس مین محمد زاہد راجہ، راجہ ارشد محمود، غلام دستگیر، مہر ندیم ، چوہدری خالد محمود، وسیم راجہ، سابق کونسلر حاجی مطلوب حسین، چوہدری ذوالفقار احمد، چوہدری امیر حسین، سعید مرزا، خالد محمود، راجہ ظفر اقبال جنجوعہ، راجہ شیراز خان، خاتون پیرش کونسلر شاہدہ اکبر، ظفر اقبال ستی سالیسٹر، خاتون کونسلر ہراج منہاس، خاتون کونسلر مدھو بیدی، راجہ شیراز علی، راجہ محمد علی، چوہدری تکمیل صادق، ظفیر بھٹی ، رانا نوید، اورنگذیب چوہدری، حاجی مختار احمد، ماجد بٹ، سنجیو کوشل، محمد خورشید، چوہدری حسن اختر، چوہدری علی اصغر آف بابا بلند، کلر سیداں، شیخ نعیم اور یوسف غوری کے علاوہ درجنوں شریک تھے۔ مقررین میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ ای این لاوری، تنمنجیت سنگھ دھیسی، میزبان کونسلر راجہ صفدر علی اور نوجوان راہنماء عادل افتخار چوہدری و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مسز لیڈیا سائمنز کو کونسلر راجہ صفدر علی کی جانب سے تحفہ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ جبکہ انہوں نے دعوت میں تشریف لانے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

Slough; Raja Safdar Ali who recently won his local election in central ward of Slough, gave reception to his supporters which included councillor and Member of Parliament. Raja Safdar who is from Sohawa in Jhelum thanked everyone for the support he was given during the election.

پی ٹی آئی کے زاہد راجہ کی کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

Raja Zahid (PTI) condolences on death of Kalsoom Nawaz

پی ٹی آئی کے زاہد راجہ کی کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت ۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماء ، سرپرست اعلی ساؤتھ ایسٹ زون و سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی کشمیر ساؤتھ زون انگلینڈ یوکے محمد زاہد راجہ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ موت برحق ہے۔ ہر جاندار نے اپنی اپنی باری پر مرنا ہے اور اللہ تعالی کے پاس چلے جانا ہے۔ یہ دنیا فانی ہے اور یہاں کی زندگی چند روزہ ہے۔ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی دیار غیر میں دوران علاج طویل علالت کے باعث موت شریف خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ آزمائش اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ انکے درجات بلند کرے جبکہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button