DailyNews

British Heritage Business Club Organaized in honor of Businessman

مانچسٹر ... ممتاز اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ٹائکون انیل مسرت کی طرف سے ہیرٹیج بزنس کلب کا قیام

مانچسٹر … ممتاز اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ٹائکون انیل مسرت کی طرف سے ہیرٹیج بزنس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شیڈو وزیر افضل خان ، رکن یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر، قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی،کونسلر نعیم الحسن، کونسلر رب نواز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انیل مسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں میں تمام اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی دیگر کمیونٹیزکو بھی شامل کرنا چاہتا ہوں، اسی لئے آج ہیریٹیج بزنس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 

Manchester; British Heritage Business Club has been  Organaized by British Pakistani Aneel Mussarrat in honor of Businessman in UK.

The Club was formulated by Business people and Professionals who attend at the British Muslim Heritage Centre, which is situated in the heart of Manchester in a grade II listed estate. The Heritage Business Club is a high-quality platform for business people and professionals to meet, network, share knowledge and to cultivate mutually beneficial relationships.

چوہدری شاہنواز رٹوی لوٹن میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

Ch Shah Nawaz Ratvi passed away in Luton

بشیر رٹوی اور چوہدری امین رٹوی کے ماموں زاد بھائی چوہدری شاہنواز رٹوی لوٹن میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ لوٹن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم لوٹن کی ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت تھے۔ کمیونٹی رہنماؤں سابق میئر اینڈ کونسلر ریاض بٹ، کونسلر طاہر ملک، شبیر احمد ملک، پروفیسر ممتاز چوہدری، پروفیسر ممتاز بٹ، شفقت اقبال تبسم، راجہ ذوالکفل نوابی، سلیم بھٹی، زبیر احمد، چوہدری قیوم، راجہ محمد یقوب و دیگر رہنمائوں نے چوہدری محمد بشیر رٹوی، چوہدری امین رٹوی، خادم رٹوی سے مرحوم چوہدری شاہنواز رٹوی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button