DailyNews

Rawalpindi; One shot dead in firing in Sadar

رات گئے راولپنڈی میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شہری قتل اور دوسرا شدید زخمی

راولپنڈی میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شہری قتل اور دوسرا شدید زخمی ہوگیاجب کہ اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی واردات کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے ا یک ڈاکو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود کے ایف سی ناکہ پر شہریوں نے بتایا کہ ڈاکو پیچھے لوٹ رہے ہیں جس پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے شفیق نامی ہیڈ کانسٹیبل شدیدزخمی ہوگیا،تاہم پولیس نے ایک ڈاکو کو پکڑلیاجس کا نام زین سکنہ گرجا بتایاجاتاہے ۔ادھر تھانہ بنی کی حدود جامع مسجد روڈ پر بیکری کے سامنے تلخ کلامی کے بعد موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے گاڑی پر جانے والے حاجی شیر زمان سکنہ مہمند ایجنسی اور اسکے ساتھی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ حاجی شیر زمین طبی امداد ملنے سے قبل ہی جان بحق ہوگیا۔ شدیدزخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، ایس ایچ او تھانہ بنی سردارشکیل کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے ۔

Rawalpindi; A Constable was injured when he confronted a armed gang in Sadar, while a man was shot dead in front of Jammia Masjid road, man who was shot has been identified as Haji Sher.

Show More

Related Articles

Back to top button