DailyNewsOverseas news

Tent Pegging (Naiza Bazi) championship held in Oslo, Norway

اوسلو میں ناروے ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیزہ بازی چیمپئین شپ کے تمام انتظامات مکمل

اوسلو کے نواحی علاقہ آسکر میں ناروے ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یورپین چیمپئین شپ کا انعقاد 15 ستمبر کو ہونے جارہا ہے جس میں ناروے سمیت 6 ممالک کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں ہالینڈ، جرمنی، امریکہ، پاکستان، سعودی عرب اور ناروے شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناروے ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مامون حسین گوندل اور مرکزی رہنما چوہدری سرفراز احمدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسکر میں نیزہ بازی کے مقابلے دن 11بجے سے لیکر شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس چیمپئین شپ میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں

Norway; Tent pegging championship was organised by Norway  Tent pegging federation in Oslo, Teams from around the world participated in the event.

ناروے۔ سفارت خانہ پاکستان اوسلو میں ڈیم فنڈز کے لیے اوپن میٹنگ کا انعقاد 16 ستمبر کو ہو گا

وطن عزیز پاکستان میں پانی کی کمی کے پیش نظر گورنمٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کے لیے ”دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم” کے نام سے پورے ملک میں ایک فنڈ قائم کیا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان سفارتخانہ اوسلو نے ایک اوپن میٹنگ کا انعقاد 16 ستمبربروز اتوار 3 بجے کرنے جا رہی ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت عام ہے تاکہ اوسلو سے ڈیم فنڈز کے لیے مہم کا آغاز کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سفارتخانہ اوسلو کے قونصلر انچارج خالد محمود نے کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان اوسلو نے اس سلسلے میں ایک الگ اکاؤنٹ کھولا ہے جس کی تفصیلات نیچے درج ہیں ۔ جس میں تمام لوگ اس نیک کام کے لیے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس اکاؤنٹ میں جمع کی ہوئی رقم سٹیٹ بنک آف پاکستان وصول کرے گا اور پھر مرکزی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے خالد محمود، محمد عمران یا سفارتخانہ کے دیگر افراد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button