DailyNewsGujarKhan

Rainfall brings pleasant weather in Bewal and surrounding region

بیول اور ا سکے گردو نواح میں اولوں کے ساتھ چھم چھم بارش برسنا شروع

بیول اور ا سکے گردو نواح میں اولوں کے ساتھ چھم چھم بارش برسنا شروع ہو گئی ،گرمی کی شدت میں کمی۔شرقی گو جر خان میں گزشتہ شب انتہائی سخت گرج چمک کے بعد بھادوں کے مہینہ کی آخری بارش نے جہاں پر اولے برسائے وہاں پر انتہائی سخت گرمی کے بعد موسم کی شدت میں کمی کا آ غا زبھی سمجھا جا رہا ہے ۔ہر طرف بچے ،بڑے اور جوان باہر نکل آئے اور اولے برسنے کے منظر کو دیکھنے لگے اور اس سے لطف اندوز ہو نے لگے جو کہ ہر طرف ٹک ٹک کی آواز سے بارش شروع ہو نے سے پہلے گرنے لگے ۔انتہائی موٹے موٹے اولے برستے ہی شور شرابا شروع ہو گیا اور تیز گرج چمک کے ساتھ ہی آ سمان نے چھم چھم بارش برسانا شروع کر دی جس سے ہر کوئی خوشی سے کھل اٹھا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button