DailyNewsHeadlineKahuta

Low standard and incomplete work by Water supply Kahuta project contractor

لاکھوں کے فنڈز ہڑپ کرنے کے لیئے غیر معیاری اور نامکمل کھدائی کاکام برق رفتاری سے جاری

لاکھوں کے فنڈز ہڑپ کرنے کے لیئے غیر معیاری اور نامکمل کھدائی کاکام برق رفتاری سے جاری ۔ واٹر سپلائی کہوٹہ کے لیئے محلہ بحریہ سکول اور پنجاڑ چوک ایریا سے پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیئے ٹھکیدار نے چند انچ کھدائی کی ۔ جوکہ پائیدا اور معیاری کام نہ ہے ۔ گاڑیوں کے گزرنے سے کسی بھی وقت پانی کی مین پائپ لائن ٹوٹنے کا خطرہ ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔ تفصیل کے مطابق پنجاڑ چوک کہوٹہ ، گودام روڈ اور پنجاڑ روڈ ، محلہ بحریہ سکول کے ایریا میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے مذکورہ آبادی بحریہ سکول کے لیئے پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیئے کھدائی کاکا ، چند دنوں سے جاری ہے ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پائپ لائن کے لیئے کی گئی کھدائی گہری نہ ہونے کے باعث گاڑیاں گزرنے سے کسی بھی وقت پائپ لائن ٹوٹ سکتی ہے ۔ اعلی حکام نوٹس لیں ۔

Kahuta; The Kahuta local authorities and political leaders are asked to take notice of the contractor working at water supply project, despite taking many lakh rps, he is doing a low standard and incomplete job at Mohalla Bahria school to Panjar chauk are of Kahuta.

چوہدری افتخار اور مسعود عباسی کو ترقی دے کر نائب تحصیلدار کہوٹہ تعینات کر دیا گیا

Ch Iftikhar and Masood Abbassi appointed naib tehsildar Kahuta

چوہدری افتخار اور مسعود عباسی کو ترقی دے کر نائب تحصیلدار کہوٹہ تعینات کر دیا گیا ۔ شہریوں کی جانب سے فرض شناس افسران کو مبارک باد ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں تعینات گرداوروں چوہدری افتخار اور مسعود عباسی کو حکومت پنجاب نے ترقی دے کر ان دونوں افسران کو نائب تحصیلدار کہوٹہ تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ معززین علاقہ نے دونوں افسران کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کی فرض شناسی اور ایما نداری کی تعریف کی ہے ۔ اور مبارک باد دی ہے ۔ 

کہوٹہ کے نواحی علاقے گریڈ اسٹیشن کا رہائشی پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے جانبحق

Zaffar Iqbal killed by electric shock while taking off kite from main overhead cables in grid station

کہوٹہ کے نواحی علاقے گریڈ اسٹیشن کا رہائشی پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے جانبحق ۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ اسٹیشن کا رہائشی جلال ظفر ولد ظفر اقبال پتنگ اڑا رہا تھا ۔کہ ڈور بجلی کی تاروں میں پھنس گی ڈور کو نکال ہی رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ سارادن خونی کھیل کھیلا جاتا ہے انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لیتی ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button