AJKDailyNews

Proff. Raja M Saddique takes over charge at Gov Degree college for boys in Dadyal

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائر پروفیسر راجہ محمد صدیق کان نے چارج سبنھال کر کام شروع کر دیا

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائر پروفیسر راجہ محمد صدیق کان نے چارج سبنھال کر کام شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق راجہ محمد صدیق کے آج کالج میں حاضری دے متعلقہ اسٹاف ممبران سے کالج کے معاملات پر مشاورت کی اور ضروری ہدایات جارہی کرتے ہو ئے کہا کہ داخلہ 3rdائیرمیں داخلے کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں جلدہی سٹاف ممبران سے مشاورت کی جائے گئی

مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مرحوم چوہدری لکھیا خان کی سالانہ برسی ان کی رہائش گا بھلوٹ جس کا انعقاد پذیر ہو ئی

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مرحوم چوہدری لکھیا خان کی سالانہ برسی ان کی رہائش گا بھلوٹ جس کا انعقاد پذیر ہو ئی جس کا اہتمام ان کے بیٹے چوہدری اور نگزیب تحصیل صدر مسلم کانفرنس سٹی ڈڈیال نے کیا تھا برسی میں بڑی تعداد میں بکروال برداری کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ ڈڈیال سے مسلم کانفرنس کے مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین چوہدری شوکت علی ممبران مجلس عاملہ ممتاز حسین ،ایڈووکیٹ چوہدری ظہور ،ڈاکٹر محمد اسحاق ،شرکت کی ،

ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحا ق صوفی بشیر احمد کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

جموں وکشمیر یونین آف جنرنلسٹ کے مرکزی صدر راجہ نثار احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صحافت میں صوفی بشیراحمد کا ایک بڑا نام ہے انہوں نے کہا ہے انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو جس محبت اور جان شانی سے اپنی قلم کی حرمت کی پاسداری کی ہے ڈڈیال سب ڈوثرن کے لوگ ایک عرصہ تک ان کی یاد رکھیں گے ان کے گراں قدر خدمات نہ صرف ڈڈیال کی دھرتی کے لوگوں کیلئے تھیں بلکہ ان کی خدمات اور سماجی ورفاعی کام پورے ضلع میرپور کیلئے تھیں ان کی وفات سے ڈڈیال صحافتی برادریایک عظیم اورمحسن صحافی سے محروم ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار ان کے پسران وقار بشیر،ابرار بشیر،غفار بشیر کے علاوہ پریس کلب کے سنےئر عہدار ن صدر پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ،سنےئر نائب صدر عبداللہ خان ،چوہدری شجاع الرحمن ،،چوہدری محمد الیاس ،مسعود خواجہ ،عبدالرحمن آف کوٹلی کے مقامی صحافی نے ان کے لئے تعزیتی دعائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کیلئے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحا ق صوفی بشیر احمد کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا 

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرملال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے راہنماؤں چودھری عظیم بخش راجہ شجاعت علی پروفیسر چودھری محمدگل بہار صوفی مطلوب حسین مغل صدربشارت حسین راجہ تفسیر احمدخان راجہ مظہراقبال محمدمحمودمیروی سمیت مسلم لیگ ن کے تمام مقامی کارکنوں نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرملال پر گہرے رنج والم کااظہارکیاہے اورانہیں ان کی شاندارسیاسی ملی اورقومی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق خاتون اول محترمہ بیگم کلثوم نوازکی وفات ایک قومی سانحہ ہے پاکستان ایک بہادر خاتون سیاستدان سے محروم ہوگیاہے مرحومہ کی وفات سے جوخلاپیداہوا ہے وہ مدتوں پرنہ ہوگاان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی انہوں پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخ ساز کرداراداکیاہے انہوں نے آمریت کے دورمیں جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک دلیرانہ اورجرات مندانہ کرداراداکیاجوپاکستان کی سیاست کاایک سنہری باب ہے انہوں نے کہاکہ ہم سابق خاتون اول محترمہ بیگم کلثوم نوازکوان کی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورسوگوارخاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کرتے ہیں شریف خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرتے ہیں 

 

Show More

Related Articles

Back to top button