DailyNewsHeadlineKahuta

Anita Fatima achieves 1st position in tehsil Kahuta

کہوٹہ ,انڈس کالج کی انیتہ فاطمہ نے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی

کہوٹہ میں بی اے ،بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں پوزیشن لینے والوں میں انڈس کالج کی انیتہ فاطمہ نے 342نمبر لیکر پارٹ ون تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ سیکنڈ پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کی صباء منظور نے 334نمبر پر رہی اسی طرح گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی لاریب طارق نے314نمبر لے کر تیسری ، شمائلہ گل رائل کالج کہوٹہ نے255نمبر لیکر چوتھی پوزیشن لی جبکہ مینسا کالج کی عائشہ مدثر نے235نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی اسی طرح پارٹ ٹو میں گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی اریج ظفر نے 615نمبر لے کر تحصیل بھر میں اول رہی دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز کالج کہوٹہ کی اریج قدیر نے 556نمبر لے کر حاصل کی اسی طرح سندس تیمور نے518نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انڈس کالج کہوٹہ کی ثناء قاسم نے518نمبر لیکر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالرافع نے493نمبر لے کر دوسری پوزیشن لی ، رائل کالج کہوٹہ کی زونش بی بی اور شمائلہ بی بی نے 488نمبر لیکرکالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ثو بیہ رضا نے 483نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح مینساکالج برائے خواتین کہوٹہ کی مائرہ تاج 472نمبر لے کر کالج میں پہلی اور حنا شاہد نے432نمبر لیکر دوسری جبکہ رخسار 427نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہی معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا 

Kahuta; Anita Fatima of Indus college in Kahuta has achieved first position in Tehsil Kahuta at BA exams, While Sabha Manzoor was runner up.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں دو مختلف واقعات میں 1نوجوان قتل 2افراد زخمی ہو گے

پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں دو مختلف واقعات میں 1نوجوان قتل 2افراد زخمی ہو گے ۔ دونوں زخمی THQکہوٹہ میں زیر علاج ہیں بڑھتے ہوئے روز بروز ایسے واقعات کی وجہ سے عوام میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدودنارہ کے مقام پر ساجدنامی شخص نے ایک بچے پر پستول تان رکھا تھا جس بچانے کے لیے محمد سلیم ولد لیاقت ساکن شاہ آباد ضلع اٹک اس کو بچانے کے لیے گیا تو ملزم ساجد محموددو فائر محمد سلیم پر کیے جس وہ جان بحق ہو گیا جبکہ ہوٹل پر کام کر نے والا محمد شاہ نواز ولد محمد صادق ساکن نارہ جو کہ برتن لے کر جا رہا تھا کہ وہ بھی ساجد محمود کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آ گیا اور وہ بھی زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے واقع میں پولیس تھانہ کہوٹہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ڈکیتی کی واردات میں ایک مزدور زخمی ہو گیا ریت بجری کے ٹھیے پر کام کر نے والے مزدور حق نواز نے بتایا کہ وہ اپنے ٹھیے پر تھا کہ 4مسلح افراد جو ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے میں نے آگے سے مزاحمت کی جس پر انہوں نے گولی چلا دی جو میرے پیٹ اور میری ٹانگ میں لگی ڈکیتی کی نیت سے آئے چاروں ڈاکوؤں بھاگنے میں کامیاب ہو گے ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ دونوں واقعات میں مصروف عمل ہیں ۔

سابق خاتو ن اول محترمہ کلثوم نواز کی وفات پربھورہ حیال کے مغل برادران کی طرف سے تعزیتی اجلاس

سابق خاتو ن اول محترمہ کلثوم نواز کی وفات پربھورہ حیال کے مغل برادران کی طرف سے تعزیتی اجلاس مر حومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی ۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ سابق خاتو ن اول محترمہ کلثوم نواز کی وفات حلقہ پی پی سیون کے گاؤں بھورہ حیال مغل آباد کے مغل برادران مسلم لیگ ن کے رہنماء عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفی مغل ،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور دیگر افراد چوہدری ظفر اقبال ،خواجہ عبد الوحید ، غلام محی الدین ، محمد غوث قادری ، انجینر احسان الحق ، چوہدری راشد فاروق، حاجی محمد نواز،چوہدری محمد صغیر اور ملک شہزاداور نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی اور شریف خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحومہ ایک دلیر ،نڈر اور پارٹی سے مخلص عورت تھیں ان کی وفات کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔

ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان غم کی اس گھڑی میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں

محترمہ کلثوم نواز کی وفات پرلیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، چوہدری صداقت حسین ، حاجی ملک منیر اعوان ، راجہ سخاوت علی ،راجہ سعید احمد ، راجہ رفاقت ،راجہ علی اصغر اور عبد الحمید مغل نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ کلثوم نواز کی وفات ساری مسلم لیگ ن کے لیے صدمہ ہے مرحومہ ایک نیک ملنسار ، دلیر عورت تھیں ان کی وفات کسی المیہ سے کم نہیں ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ۔ ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان غم کی اس گھڑی میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اللہ پاک ان کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرماہیں ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، صدر پوٹھوار ویلفر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت ،لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اوروائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جب ایک وقت تھا کہ مسلم لیگ ن پر بہت مشکل دور تھا آمریت کی حکومت تھی تو اس وقت اس عظیم عورت محترمہ کلثوم نواز ،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق ،مخدوم جاوید ہاشمی نے ہماری جماعت کو سہارا دیا اور تمام کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے رکھا پارٹی کے لیے دی گئی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاہیں گی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button