AJKDailyNews

Dadyal, Mahmood Abbad, Qari Mateen killed in electric shock incident

ڈڈیال کے نواحی گاؤں محمود آباد میں 22سالہ نوجوان قاری متین الرحمن بجلی کا کرنٹ لگنے سے مو قع پر جابحق

ڈڈیال کے نواحی گاؤں محمود آباد میں 22سالہ نوجوان قاری متین الرحمن بجلی کا کرنٹ لگنے سے مو قع پر جابحق ہو جبکہ ہمراہ لاین مین مظفر حسین جو شدید زخمی ہو گیا تھا فوری طور پر پمزہسپتال اسلام آباد ریفر کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرسے باہر بتائی جارہی ہے مرحوم قاری متین الرحمن ڈڈیال کی مرکزی جامع مسجد موٹیرملکان کے سابق خطب مولانا عبدالشکور آزاد کے فرندے تھے نماز جنازہ یعقوب آباد انب ادا کی گئی نمازجنازہ میں شہروں ،ڈاکٹرز،وکلاء ،صحافیوں ہر متکیبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی آخر میں دعاکی گئی کے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کر یں آمین

یوم دفاع پاکستان کے حوالے گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال میں تقر یری مقابلہ

یوم دفاع پاکستان کے حوالے گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال میں تقر یری مقابلہ ہو اجسمیں یوم دفاع پاکستان پر روشنی ڈالی گئی شہداء وطن کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دے گے اور کشمیری کبھی بھی دفاع وطن کیلئے اور استحکام پاکستان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے اور 1965میں جنگ پاک کی فوج جنگی مہارت کی مثال نہیں ملتی اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے جارخانہ عزائم کو خاک میں ملادیاگیا تقریر میں آل گورنمنٹ بوائزسکولز تحصیل ڈڈیال کے طلباء کے درمیان پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں منعقد ہوئی جسمیں بوائزہائی سکول خادم آباد طالب علم محمد ہارون نے تحصیل بھر پہلی پوزیشن حاصل کی محمد ہارون جماعت دہم کے طالب علم ہیں تقریب کی صدارت صدر معلم پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال محمود حسین مغل نے تقریب کے اختیام پرپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم کےئے گئے صدرمعلم ہائی سکول خادم آباد عبدالسلام مرزا اور جملہ اساتذہ کرام نے محمد ہارون کو مبار ک باد پیش کی اور انعامات سے نواز تقر یب کے اختیام پرملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی 

پاکستان و آزاد کشمیر میں یوم دفاع ملی جوش وخرتوش سے منایاگیا

پاکستان و آزاد کشمیر میں یوم دفاع ملی جوش وخرتوش سے منایاگیا شہدا ء ہمارے ماتھے کاجھومرہیں ایس ڈی ایم ڈڈیال نے کہا کہ شہداء نے جان دیکر دفاع وطن پرآنچ نہیں آنے دی گئی اس سلسلہ میں ڈڈیال میں یوم دفاع پاکستان تقریب منائی گئی جس میں ایک ریلی نکالی گئی زمان چو ک بھلوٹ سے انب شیل پمپ تک رکھی گئی تھی جس میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایس ڈی ایم چوہدری نعیم ،ایڈمنسٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر ، تحصیل پریس کلب صدر چوہدری شاہد پریس کلب کے صد ر ڈاکٹر محمد اسحاق اور تمام سرکاری اور غیر سرکاری محکمہ کے ملازموں نے شرکت کی شیل پٹرول پمپ انب کے مقام پر جلسہ کی شکل صورت اختیار کر گیا جس میں مقررین یوم دفاع پاکستا ن کے پر روشنی ڈالی اور افواج پاکستان کو سلام پیش کیا انہوں تمام شہدائے کو اسلام پیش کیا آخر میں شہداء اور پاکستان وآزاد کشمیر کی سلامتی کے لئے دعاکی گئی

مرزائی غیر مسلم اقلیت ہیں اوروہ اسلامی شعائر استعمال نہیں کرسکتے

چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )مفتی محمدوسیم رضاچےئرمین مرکزی سنی علماء مشائخ کونسل نے کہاہے کہ7ستمبرپاکستان کی تاریخ کاسنہری اورتاریخ سازدن ہے اس دن قومی اسمبلی نے قادیانیوں کوغیرمسلم قراردیاگیا۔ عقیدہ ختم نبوت ملت اسلامیہ کے ہرفرد کے ایمان کی اساس ہے جوچودہ صدیوں سے چلاآرہاہے حضورنبی کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیںآپ ﷺ کے بعدقیامت تک کوئی اور نبی پیدانہیں ہوگااورقیامت کی صبح طلوع ہونے تک یہ عقیدہ قائم ودائم رہے گا۔ پختہ ایمان والاشخص مرمٹ سکتاہے لیکن عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سودے باز ی نہیں کرسکتا۔قادیانی فتنہ انگریزکاکاشت کردہ ہے ۔ قادیانیوں نے ہردورمیں اسلام اورپاکستا ن کے خلاف سازشیں کیں ۔آج بھی پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے قوانین ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں ۔ کسی قادیانی کواعلیٰ کلیدی عہدے پربرداشت نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد(شرقیہ ) چکسواری میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیامفتی محمدوسیم رضانے کہ کہ مسیلمہ کذاب نے بنی ہونے کادعوی کیاتوخلیفہ اول سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس فتنہ کوکچلنے کے لئے جہاد بالسیف کیااوربرصغیر میں جب غلام قادیانی نے مجدد محدث اورنبی ہونے کاجھوٹادعوی کیاتواکابرین امت اعلیٰ حضرت تاجدار بریلی پیر سیدجماعت علی شاہ محدث علی پور ی پیر سیدمہرعلی شاہ تاجدار گولڑ ہ شریف اوردیگر اکابر نے بروقت ملت اسلامیہ کی رہنمائی فرمائی اوراس قادیانی فتنہ کابھرپور مقابلہ کرکے اسے شکست دی ۔ انہوں نے کہاکہ 7ستمبر 1974 ؁ء کو دنیائے اسلام کے رجل عظیم قائدملت اسلامیہ مولاناشاہ احمدنورانی صدیقی نے پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کرکے مرزا غلام قادیانی اور اسکے تمام پیروکاروں کوغیر مسلم اقلیت قرار دلوایا جسے پوری امت مسلمہ رہتی دنیاتک یادرکھے گی ۔ مولاناشاہ احمدنورانی اور حکومتی راہنما عبدالحفیظ پیر زادہ مرحوم کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کے مطابق مرزائی غیر مسلم اقلیت ہیں اوروہ اسلامی شعائر استعمال نہیں کرسکتے ۔ وہ غیر مسلم اقلیت کی حیثیت سے رہیں توآئین پاکستان ان کے وجودکاضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ مرزائی آئین پاکستان کے پابندہیں کہ وہ اپنے عبادت خانوں پر قرآنی آیات اورکلمہ طیبہ نہیں لکھ سکتے لیکن بعض مقامات پر سرعام قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے جومسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ اورانتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ ہم اس فتنہ کی روک تھام کے لئے اپنی پوری توانیاں صرف کریں گے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button