DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Daylight burglary committed in Bewal

بیول میں دن دیہاڑے چوری کی واردات،چور زیورات لے اڑے۔۔

بیول میں دن دیہاڑے چوری کی واردات ،نا معلوم چور تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔بیول مندر روڈ پر واقع ٹھیکیدار محمد عربی کے بیٹے نعمان کے گھر میں صبح دن دس بجے کے قریب نامعلوم چور مین گیٹ کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو ئے اور گھر میں موجود طلائی زیورات اور نقدی چرا کر فوراً رفو چکر ہو گئے جب کہ گھر کے افراد قریبی محلہ میں کسی عزیز رشتہ دار کے ہاں کچھ وقت کے لئے گئے تھے اس دوران یہ واردات ہو گئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ وہ اپنے عزیزوں کے ہاں کچھ وقت کے لئے گئے تھے اور جب واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور اندر سامان بکھرا پڑا تھا جب کہ الماری میں سے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی ۔ پولیس چوکی قاضیاں کو وقوعہ کی اطلاع دی گئی جس نے موقع پر آ کر ساری معلومات اگٹھی کیں اور ابتدائی درخواست درج کر لی ۔

Gujar Khan; A Daylight robbery was committed at the residence of Noman son of Thekadar Mohammad Arabi in Bewal. The family had gone to visit relatives as the burglars broke in to the house and fled with cash and jewellery. A police report has been registered at Qazian police.

 

Show More

Related Articles

Back to top button