DailyNews

Rawalpindi; Rubbish being dumped on Muree road

نالہ لئی کے بعد ملبہ اب مری روڈ پر بھی پھینکا جانے لگا

ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی بے حسی کے باعث نالہ لئی میں گرایا جانے والا ملبہ اب مری روڈ پر پھینکا جانے لگا ہےلیکن بار بار توجہ دلانے کے باوجود کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹس لینے کی بجائے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔جس کے نتیجہ میں ملبہ ٹھکانے لگانے والے مزید شیر ہوچکے ہیں اور اب تو انہوں نے فٹ پاتھ اور سڑک پر ہی ملبہ پھینکنا شروع کردیا ہےلیکن انتظامیہ پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوئی۔پابندی اور سخت ایکشن کی ہدایات کے باوجودنالہ لئی کے ریالٹو پل کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کئی ماہ سے مسلسل ملبہ گرایا جارہا ہےلیکن میونسپل کارپوریشن،واسا،ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آتا ہےجس کے نتیجہ میں اب ملبہ نالہ لئی کے کناروں سے بھی تجاوز کرکے مری روڈ تک پہنچ چکا ہے۔سارا دن گاڑیوں میں مری روڈ پر سے گزرنے والے افسروں نے بھی آنکھیں بند کرکھی ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مایوسی کے بعد راولپنڈی کے منتخب نمائندوں سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے کر صورتحال کو درست کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرائیں۔

Rawalpindi; The District divisional authorities are being accused deliberately neglecting rubbish being dumped on Muree road  and earlier the rubbish was being dumped in nala Lehi.

 

Show More

Related Articles

Back to top button