DailyNewsGujarKhan

Growing concern over current issues in Gujar Khan bazaar

گوجرخان شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کااظہار

انجمن شہریاں گوجرخان کے صدر سعیدین خان ، نائب صدر اقبال صراف اور سیکرٹری جنرل شیخ نعیم اسلم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گوجرخان شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی بجائے کمیشن بنانے میں سرگرداں ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں عید کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کا کام بھی غیر تسلی بخش رہا ہے گوجرخان کے شہریوں کو اس سلسلہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی سے عوام کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے صفائی کی اس ابتر صورتحال عوامی شکایت پر میونسپل کمیٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے بلکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہے اس کے برعکس مذکورہ کمپی کے ذمہ داران اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوئے الزام عوامی نمائندوں کو دیتے ہیں اور یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ہم جس ماتحت ملازم کیخلاف غفلت برتنے پر کارروائی کرتے ہیں کونسلر حضرات ان کے سفارشی بن کر آجاتے ہیں جبکہ عملہ صفائی کا کہنا ہے کہ کونسلرز اور ان کے من پسند افراد کے گھروں کی صفائی سے فرصت ملے تو ہم دیگر علاقوں کی صفائی کریں

Gujar Khan; Traders union President Saideen Khan is concern over current issues regarding cleaning in Gujar Khan bazaar, it is alleged the cleaning staff have rare time left after cleaning personal homes of councillors.

تعزیت

معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ احسان آف کماندریال کے چچا کی وفات پر مرکزی انجمن تاجراں کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال ،سینئر نائب صدر غلام قمر اور پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدر ملک عامر وزیر نے ان کی رہائشگاہ جاکر اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی 

دو ماہ قبل حادثے میں زخمی ہونے والے کار مالک کو ریسکیو1122کے عملہ نے اس کا موبائل فون اس کے حوالے کر دیا

دو ماہ قبل حادثے میں زخمی ہونے والے کار مالک کو ریسکیو1122کے عملہ نے اس کا موبائل فون اس کے حوالے کر دیا ریسکیو1122کے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل باؤلی ہوٹل کے قریب مہران کار جو حادثے کا شکار ہو گئی اس میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا جس کا موبائل فون گاڑی میں پڑا رہا اور بند ہوگیاجس کو ٹھیک کرا کر ریسکیو کے عملہ نے مالک کے حوالہ کر دیا 

ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں پر حکومت پاکستان فوری نوٹس لے

جمعیت علمائے اسلام تحصیل گوجرخان کے امیر مولانا قاری محمد ریاض عثمانی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ناموس رسالت عربی پر ہم جان نچھاور کر دی گے ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں پر حکومت پاکستان فوری نوٹس لے اور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے اور تجارتی بائیکاٹ کیا جائے جب تک وہ اپنے ان ناپاک عزائم سے باز نہیں آتے حکومت اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے اور اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر سخت ردعمل اور اس کا سدباب کرے حکومت ترکی کی تقلید کرتے ہوئے جذبہ ایمانی کا ثبوت دے نیز فیصل آباد میں قادیانی دہشت گردی اورمسلمانوں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرے قادیانیوں کو ملکی قوانین کا پابند بنایا جائے حکومت قادیانیوں کی پشت پناہی سے پرہیز کرے یہ ملک محمدؐعربی کے غلاموں کا ہے وہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اس واقعہ پر فی الفورقانون کے مطابق ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے

بروز بدھ لبیک یارسولؐ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا

بروز بدھ لبیک یارسولؐ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا گوجرخان تحصیل کے تمام کارکنان ذمہ داران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امیر المجاہدین حافظ علامہ خادم حسین رضوی نے حکمرانوں کو وارننگ دی ہے کہ 29اگست کو ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے ایمبیسی بند کی جائے اور سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے اپنے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے ورنہ یہ لبیک یارسولؐ احتجاجی مارچ مطالبات کی منظور ی تک جاری رہے گا اورہم اسلام آباد میں ہی بیٹھیں رہیں گے ہالینڈ کی حکومت سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی ناپاک جسارت روکنے کیلئے اپنا دباؤ ڈال کر مسلمانوں کے جذبات کا خیال اور احساس کیا جائے ہم اپنے آقا کریمؐ کی شان اقدس میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہماری جانیں حاضر ہیں ان خیالات کااظہار ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی کے امیر حاجی محمد رمضان اعوان چشتی تحصیل امیر فیصل نقشبندی محمد اجمل نقشبندی اورصاحبزادہ سید دیوان علی شاہ اور تمام یونین یونٹ کے ذمہ داران نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ایمان کو بچانے کیلئے ضرور29اگست کو شرکت کریں مدینہ کی ریاست بنانے والوں کو پہلے آقا کریمؐ کی عزت وحرمت وناموس پر پہرہ دیتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کو سختی سے باز رکھنے کی وارننگ دیں

اپنا استعفیٰ اعلیٰ قیادت کو ارسال کر رہا ہوں, سید غالب حسین شاہ 

سید غالب حسین شاہ ممبر پنجاب کونسل پی پی نے بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید نیئر حسین بخاری جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کو تحریری درخواست ارسال کی ہے جس میں تحریر کیا کہ ممبر پنجاب کونسل پی پی گزشتہ پانچ سال سے پارٹی فرائض سرانجام دے رہا ہوں اور میری پارٹی سے وابستگی 1968ء سے تاحال قائم ہے سیسہ پلائی دیوار کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں ہر مشکل وقت میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں جنرل ضیاء الحق اور مشرف کے دور میں جیلیں کاٹیں آج جنرل ضیاء الحق کی باقیات کے ساتھ پیپلزپارٹی شانہ بشانہ کھڑی ہے میرا ضمیر یہ گوارا نہیں کرتا کہ جن لوگوں کے ساتھ ساری زندگی حق کی جنگ لڑتے رہے ہیں میں نظریاتی کارکن ہوں اور کوئی بھی نظریاتی کارکن یہ نہیں چاہتا کہ ہماری پارٹی کے فیصلے شہبازشریف کرے اسی وجہ سے پنجاب کے اندر پیپلزپارٹی ختم ہو چکی ہے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ پیپلزپارٹی اپنے نظریے سے ہٹ چکی ہے پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت تھی جو غریبوں کیلئے آواز اٹھاتی تھی آج ہماری پارٹی کا جو حال ہے وہ آپ بخوبی جانتے ہیں اور میں اپنا استعفیٰ اعلیٰ قیادت کو ارسال کر رہا ہوں

چوہدری ساجد محمود نے ریسکیو1122مندرہ آفس کا وزٹ

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے ریسکیو1122مندرہ آفس کا وزٹ کیا سٹاف سے ملاقات کی اور ریسکیو1122سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی کمی دور کرنے فائرایمرجنسی کیلئے فائرہائڈرنٹ مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے ریسکیو1122کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button