DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PPP candidate Mirza Parvez Akhtar Kiyani arrested for protesting

عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں مرزا پرویز اختر کیانی گرفتار

عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں مرزا پرویز اختر کیانی گرفتارہو گئے تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے غیر شفاف انتخاباتے حوالے سے اسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاجی دھرنے سے پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے عہدیداران کی جانب سے عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں اس سے قبل بھی چند افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کوہسار پولیس نے آبائی گھر میں چھاپہ مار کر سابق امیدوار پی پی 10 اور یو سی لوہدرہ کے رہائشی مرزا پرویز اختر کیانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ پی پی 10 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار تھے۔

Kallar Syedan; PPP candidate for constituency PP10 , Mirza Parvez Akhtar Kiyani of union council Lodhra, has been arrested for protesting against judiciary  at Election commission.

The Kohsar police raided the home of Mirza Parvez Akhtar Kiyani and arrested the PPP candidate.

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں(CBA)کا انتخابی اجلاس

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں(CBA)کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سال کے لیے درج ذیل عہدے داروں کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔چیئر مین چوہدری وسیم شہزاد ،وائس چیئر مین راجہ سجاد، سنئیر وائس چیئر مین عبدالصبور خاب، سیکرٹری راجہ محمد قذافی، جوائنٹ سیکرٹری کامران بھٹی۔

نبیلہ جمیل نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نلہ مسلماناں کی کلاس نہم میں 505میں سے 413نمبر حاصل کر کے میڈیکل سائنس گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی

انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری جمیل اختر کی دخترنبیلہ جمیل نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نلہ مسلماناں کی کلاس نہم میں 505میں سے 413نمبر حاصل کر کے میڈیکل سائنس گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی۔

تعزیت

کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی بشیر خان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری جمیل اختر نے ضلعی صدر شبیر بھٹی سے ان کے ماموں لیاقت بھٹی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button