DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Record armed robberies committed in single night

کلر سیداں کی تاریخ میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی متعددوارداتیں

کلر سیداں کی تاریخ میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی متعددوارداتیں درجن کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان نے ایک ہی رات میں تین راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ان سے موٹر سائیکل چھینے ملزمان چھ گھنٹوں تک ایک ہی جگہ پر ڈکیتیاں کرتے رہے اور کلر سیداں پولیس صرف چند گز دور ہونے کے باوجود ہوٹر چلاتی رہی ۔کلر سیداں پولیس کے پاس جدید گاڑیاں ہونے کے باوجود ملزمان کا پیچھا نہ کیا گیا۔ملزمان نے رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کلر سیداں شہر سے صرف 6کلو میٹر دور دوبیرن روڈ پر واقع چک مرزا میں دو راہگیروں کو روک کر ان سے موٹر سائیکل چھینے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان دونوں موٹر سائیکل سواروں کی قمیضیں اتار کر ان کے ہاتھ پشت پر باندھ دئیے اور انہیں اپنے ہمراہ قریب ہی ڈاکٹر محمد خالد کے گھر لے گئے جہاں ان سے ڈاکٹر خالد کو پکارنے کو کہا گیا گھر کا دروازہ کھلتے ہی ملزمان اندر داخل ہو گئے جنہوں نے گھر میں موجود مہمانوں اور اہل خانہ کو ایک جگہ یرغمال بنا دیا کچھ لوگ مختلف مقامات پر اسلحہ تانے کھڑے ہو گئے اور چند لوگ تلاشی میں مصروف ہو گئے اس دوران ڈاکٹر خالد کسی طرح سے باورچی خانے میں جانے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کسی کو اطلاع کرنے کے لیے موبائل فون نکالا ہی تھا کہ ملزمان دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ڈاکٹر خالد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان سوا گھنٹہ تک گھر کی تلاشی لیتے رہے اس دوران وہ 8لاکھ کی نقدی ،9لاکھ کے طلائی زیورات ،8موبائل فونز ،12بور رائفل اور دونوں مسروقہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔بعد ازاں انہوں نے قریب ہی اپنے گھر کے باہر موجود شاہزیب بھٹی کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اس کے شور مچانے پر ارد گرد کے لوگوں نے فائرنگ شروع کر دی اور ملزمان فرار ہو گئے ۔ملزمان جاتے وقت جائے وقوعہ سے ایک کلو میٹر دور چھینے گئے دونوں موٹر سائیکل پھینک گئے ۔اس کے بعد انہوں نے قیمتی موبائل فونز بھی پھینک دئیے اور قریب ہی رکن بلدیہ کلر سیداں چوہدری مشتاق حسین آف سروہا کی دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے جہاں ان کا چند ایام قبل لندن سے آیا ہوا بیٹا عنصر موجود تھا ملزمان نے اسلحہ تان کر اس کی تلاشی لی اس سے اٹھائیس ہزار روپے کی نقدی اور قیمتی راڈو کلائی گھڑی چھین لی ۔ملزمان نے اسے بشیر منہاس اور جی فائیو کے مالکا ن کے گھروں کی نشاندہی کرنے کے لیے ہمراہ چلنے کو کہا تو اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ لندن سے آیا ہے کسی کو نہیں جانتا۔ملزمان نے اس سے قبل بھی ایک اورزیر تعمیر گھر کا دروازہ کھٹکٹایا بعد ازاں وہ قریب ہی بشیر منہاس کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے جہاں انہوں نے چند ایام قبل ہی وطن آنے والے پاکستان تحریک انصاف یونان کے کنوینئیر یاسر بشیر منہاس پر گن تان لی اور خاموش رہنے کا حکم دیا۔ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر کی تلاشی شروع کر دی ۔انہوں نے یاسر بشیر سے70ہزار روپے ان کے بھائی قیصر بشیر سے 40ہزار گھر میں موجود لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور 250یوروز کی مالیتی گھڑی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔اسی دوران اہل محلہ نے بھی شور مچایا جس کے فوری بعد کلر سیداں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا مگروہ ملزمان کا پیچھا کرنے کے بجائے ہوٹر بجاتے رہے اور یہ ہوٹر صبح تک بجتا رہااور ملزمان لوٹ مار کر کے پیدل ہی فرار ہو گئے کلر سیداں پولیس دو جدید گاڑیوں کے باوجود ملزمان کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان کا پیچھا کرنے سے بھی کتراتی رہی اور ڈیوٹی افسر خود صورتحال سے خوفزدہ نظر آئے انکی بذدلی کے باعث ملزمان فرار ہو گئے ۔

Kallar Syedan; The armed gang which struck in Chak Mirza are responsible for number of robberies and attempted robberies in Kallar Syedan, according to police never has that many robberies have been committed in single night and the gang still manged to flee.

راجہ ساجد جاوید نے چک مرزا اور سروہا میں گزشتہ رات ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین سے ملاقات

چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،چیئر مین راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شاہد اکبر گجر، کونسلرراجہ پرویز اختر منہاس،سردار صلاح الدین احمد، زین العابدین عباس اور پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے چک مرزا اور سروہا میں گزشتہ رات ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین سے ملاقات کی اور واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی اور اس کی تمام ذمہ داری پولیس پر عائد کی گئی ۔چیئر مین راجہ ندیم احمد نے کہا کہ تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے پولیس تماشا دیکھتی رہی لوگ لٹتے رہے اس صورتحال پر تحصیل کلر سیداں کا ہر شہری سراپا احتجاج ہے علاقہ بھر میں مسلسل وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے لوگوں کو اپنے تحفظ کے لیے خود نکلنا ہو گا۔

ملزمان کی تعداد درجن سے بھی زائد تھی تمام ملزمان تربیت یافتہ تھے

ڈکیتی کی وارداتوں میں لٹنے والوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی تعداد درجن سے بھی زائد تھی تمام ملزمان تربیت یافتہ تھے جدید اسلحہ ان کے پاس تھا دروازے توڑنے کے لیے بھی اوزار انہوں نے اٹھایا ہوا تھا ۔تمام ملزمان نے نقاب اوڑھ رکھے تھے اور ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے ۔کچھ لوگ مقامی کچھ اٹک اور کچھ ملزمان گوجرانوالہ لاہور کی زبان بولتے تھے ۔وہ مقامی لوگوں کے ناموں سے آشنا تھے ملزمان نے تمام وارداتیں پوری آزادی سے کیں اور پھر پیدل ہی فرار ہو گئے ۔

ڈی ایس پی ملک خلیل احمد نے کلر سیداں کے قریب سروہا اور چک مرزا کا دورہ کیا اورڈکیتی کی وارداتوں کے متاثرین سے ملاقات

ڈی ایس پی ملک خلیل احمد نے کلر سیداں کے قریب سروہا اور چک مرزا کا دورہ کیا اورڈکیتی کی وارداتوں کے متاثرین سے ملاقات کی تفصیلات معلوم کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا وعدہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او کلر سیداں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

کلر سیداں ٹریفک پولیس کا جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن چار کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں ٹریفک پولیس کا جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن چار کے خلاف مقدمہ درج۔ ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان،ٹریفک وارڈنز عنصر قریشی اور سجا د احمد نے موٹر سائیکلوں کے سائلنسر کھول کر ون ویلنگ کر کے آزادی کی خوشیاں منانے والوں کو حوالات بند کر دیا۔ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران چار موٹر سائیکل سوار جن میں جبران،خرم حسین سکنائے بھلاکھراور احتشام سکنہ روپیال شامل ہیں اپنے اپنے موٹر سائیکلوں کے سئلنسر کھول کر مین شاہراہ پر ون ویلنگ کا ارتکاب کر رہے تھے کہ ٹریفک وارڈنز نے انہیں قابو کر لیا اور ان کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button