AJKDailyNewsHeadline

Jashn e azadi being celebrated across the world

گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کی پروقارتقریب

چکسواری( نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) 14اگست کادن ایک یادگاردن ہے جوہمارے لیے ان گنت خوشیاں اورمسرتیں لے کرآتاہے آج ہم اس دن کوتزک واحتشام اورشایان شان طریقہ سے منارہے ہیںآج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخرقیادت میں غلامی سے نجات حاصل کی تھی آج کے دن طاغوتی طاقتوں کوشکست ہوئی تھی ہمیں ان مقاصد کوپیش نظررکھناہے جن کی تکمیل کے لئے ہم نے پاکستان حاصل کیاتھاآزادی حاصل کرناایک مقصدتھا آج کے دن ہم نے منزل کاسراغ لگایاتھاآج کے دن ہم نے اپنی شناخت حاصل کی تھی ہمیں آج یہ عہدکرناہے کہ ہم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کی امنگوں ترجمان بنائیں گے آج ہم اظہارتشکرکررہے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی کالاکھ لاکھ شکرہے کہ جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیاآج ہم آزادہیںآج کے دن کااہم ترین تقاضایہ ہے کہ ہم رب جلیل کے سامنے سجدہ ریز ہوکرآزادی کی اس نعمت کاشکر یہ اداکریں ہمیں یہ فراموش نہیں کرناچاہیے کہ آزادی ایک نعمت ہے آج کے دن ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہماراہرقدم آزادی کے تحفظ اوراپنے تشخص کے استحکام کی خاطراٹھے گاآج کے ہم سب کویہ عہدکرناہوگاکہ آزادی کے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہمیں ان شہیدوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرناچاہیے جنہوں نے اپناخون دے کرآزادی حاصل کی تھی ہم یہ عہدکرتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی اس کی طرف بڑھنے والے ناپاک پاؤں کاٹ دیے جائیں گے ہمارے دلوں نے اندرپاکستان کی خدمت کالازوال جذبہ ہوناچاہیے ہماری آزادی ہم سے یہ تقاضاکرتی ہے کہ پاکستان کے قیام کے مقاصدکوپوراکریں پاکستان نے ہمیں عزت آبرواوروقارعطاکیاہماراعزم ہوناچاہیے کہ ہم زندگی کے آخری سانسوں تک پاکستان کی آزادی کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے اور کشمیر کوآزادکرا کے تحریک آزادی کشمیر کوتحریک تکمیل پاکستان میں بدلناہے ہمیں ان پاکستان دشمن عناصر کامقابلہ کرناہوگاجوہماری آزادی کے دررپے ہیں ہم نے آزادی لاکھوں قربانیوں کے بعدحاصل کی ہے ہمیں قافلہ حریت کے جانبازوں کوبھی یادرکھناہوگاجنہوں نے آزادی پراپنی جانیں پروانہ وارقربان کیں ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کے اس فرمان کو یادرکھناچاہیے اتحادتنظیم اورایمان کے الفاظ کواپنی زندگی کاراہنمااصول قراردے دیں پاکستان کاکوئی بھی دشمن چاہے بھارت ہویاکوئی اورہوکبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتاپاکستان ایٹمی پاورہے عالم اسلام کا ناقابل تسخیرقلعہ ہے افواج پاکستان اس کی محافظ ہیں پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدیں محفوظ اورمضبوط ہیں پاکستان سرفروشان وجان نثاران اسلام نے پاکستان کے حصول کے لئے اپناتن من دھن سب کچھ قربان کردیاآزادی کے چراغ خون جگرسے جلائے پاکستان کے حصول کے لئے ماؤں نے اپنے بیٹے قربا ن کیے بہنوں نے بھائی بھینٹ چڑھائے بیویوں نے اپنے سہاگ لٹائے اورننھے منھے بچوں نے اپنے باپ وطن کے نام پرقربان کردیے غرض کہ برصغیر کے مسلمانوں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح بانی پاکستان کی قابل فخرقیادت میں اپنے خون کے دیپ جلاکرپیارے وطن پاکستان کی بنیادرکھی ایک ایساوطن فردوس سے زیادہ حسین ہے جس کے نظاروں میں جنت کی بہاروں کاحسن ہے پاکستان ایک عظیم اسلامی ملک ہے جوایک مسلمہ حقیت بن چکاہے پاکستان نظریہ اسلام پرقائم ہوا مگرپاکستان کے دشمن بھارت نے اس حقیقت کودل سے تسلیم نہیں کیاااورہروقت موقع کی تلاش میں رہتاہے کہ وطن عزیز پاکستان کوتاخت وتاراج کردے لیکن وطن کے رکھوالے غافل نہیں وہ اپنے بازوں اوراتنی قوت اورہمت رکھتے ہیں کہ اس اس آنکھ کوپھوڑدیں جوارض مقدس کی طرف نظربندسے دیکھے وہ کلائی مروڑ دیں جواس کشورحسین کی جانب مقصدبد کے لئے اٹھے اوراس پاؤں کوتوڑدیں اس پاک سرزمین کرتاراج کرنے کے لئے بڑھے ہم وطن عزیز کی سلامتی کوخوشحالی کی خاطراس وقت تک لڑیں گے جب تک طلوع وغروب کاعمل جاری رہے گاان خیالات کااظہارصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں بزم ادب کے زیراہتمام پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقارتقریب سے انچارج صدر معلم چودھری خورشیداحمدسینئرسائنس مدرس ارشدمحمود چودھری اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب سٹیج سیکرٹری راجہ آفتاب کیانی قاری محمداسرار الحق قاضی اورخالدمحمود م مدرس نے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت نہم کے طالب علم محمد حمزہ علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت دہم کے طالب علم محمدعمرعلی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامحمدثاقب الزمان محمدعاطف الزمان محمدعدنان طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے طلبہ کے درمیان پاکستان کے یوم آزادی کے مختلف موضوعات پرتقریری مقابلہ منعقدہوا تقریری مقابلہ میں جماعت ہشتم کے طالب علم محمدطلال اورجماعت نہم کے طالب علم محمدعبداللہ نے پہلی پوزیشن جماعت نہم کے طالب علم عتیق الرحمان نے دوسری محمدحسیب جماعت نہم اوراجہ احمدمجتبی کیانی نے تیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کیاتقریری مقابلہ میں دانیال محمودجماعت ہفتم ایان علی جماعت چہارم حسنین علی یاسین جماعت ششم محمدممتاز جماعت ششم قاضی حسنین علی جماعت ششم محمدانعام جماعت ششم محمداویس جماعت چہارم محمدکاشف جماعت چہارم محمدشہباز علی جماعت ہشتم طلال محمودجماعت ہشتم محمدانعام خالد نے حصہ لیا سینئرسائنس مدرس ارشدمحمود قاری محمداسرار الق اورمحمدآصف جونےئرسائنس مدرس تقریری مقابلے کے جج تھے تقریب کے انعقاد میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپور حصہ لیاسکول کی عمارت اورپنڈال کورنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا سجاوٹ میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور حصہ لیاتقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشخالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی

Chakswari; Pakistan independence day was celebrated at High school Dangri Bhalla  and rest of Azaad Kashmir.

اسلامی جموریہ پاکستان کا (71)واں جشن آزادی آزادی کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح ڈڈیال میں بھی انتہائی قومی عقیدت وجذبہ سے منایا گیا

اسلامی جموریہ پاکستان کا (71)واں جشن آزادی آزادی کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح ڈڈیال میں بھی انتہائی قومی عقیدت وجذبہ سے منایا گیا ڈڈیال شہر میں پاکستان وآزادکشمیر کے قومی پرچم عمارت بازاروں سٹروکوں وچوارہوں پر لہرائے گئے عمارت پر چراغاں کیاگیا لوگوں نے گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں بسوں ویگنوں ،ہائی ایس دیگر پر قومی پرچم لگائے گئے تھے نمازفجرکے بعد مساجد میں پاکستان کی سلامتی دفاع کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شہید کی درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں شہرکی مختلف تنظیموں کی طرف سے جلسے جلوس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا سب پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاوس میں ایس ڈی ایم چوہدری نعیم نے پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی سردار غالب حسین ،ایڈمنسٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر،ایس ایچ او چوہدری شہزاد ،اور دیگر بھی موجود تھے اس علاوہ سب سے بڑا جلوس بہاری شریف سے پیر سید فیض الحس شاہ بخاری کی قیادت میں نکالا گیا اور مقبول بٹ شہید چوک میں جلسہ منعقد کیا گیا جس پیر فیض الحس شاہ بخاری ،علی زمان راجہ ایڈووکیٹ ،کے ڈی چوہدری ،ظہیراحمد ،قاسم حسین نے خطاب کرتے ہو ئے اس عہد کہ تحدید کی ہم سانس کا آخری لمہ اور خون کاآخری قطرہ بھی پاکستان کیلئے قربان کرنا عین ایمان کا سمتھے ہیں پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاوس پرچم کشائی کے بعد شاندار یلی نکائی گئی جس میں تمام تنظیمن نے شرکت کی فضامیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی 

تحریک لبیک یاروسول کے زیر اہتما آج تحصیل ڈڈیال میں ایک ریلی نکالی گئی بسلسلہ یوم آزادی پاکستان اپنے مرکزی دفتر کچہری سے نکالی گئی

تحریک لبیک یاروسول کے زیر اہتما آج تحصیل ڈڈیال میں ایک ریلی نکالی گئی بسلسلہ یوم آزادی پاکستان اپنے مرکزی دفتر کچہری سے نکالی گئی زیر قیادت علامہ عبدالغفور تابانی ،راجہ نجیب حسین ،طارق حسین اور دیگر بھی موجود ریلی سے علامہ عبدالغفور تابانی ،غازی تنویر احمد ،ڈڈیال کے امیرجنید احمد ہاشمی اوردیگر نے بھی خطاب کیا انہوں کہا کہ ہم عاشق رسول ﷺہیں ہم اپنے ملک پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گے اور بعد میں بہاری جاکر تحریک لبیک یارسول ﷺکی تنیظم سازی بھی کریں گئے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button