DailyNewsKahuta

Flag hoisted at Municipal committee Kahuta building on Independence day

جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں پر چم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی

جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں پر چم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ مہما ن خصوصی چیئرمین راجہ ظہور اکبر ، کونسلروں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، حاجی ملک عبدالرؤف ، زرین شاہ ، قاضی اخلاق احمد اور افسران اکاؤنٹس آفیسر احمد سعید قریشی ، حبیب اللہ شہزاد سب انجینیئر، ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات اوردیگر افراد بھی موجود تھے ۔ چیئرمین راجہ ظہور اکبر نے خطاب کیا ۔ جبکہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی۔

کمیو نٹی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں پر چم کشائی اور جشن آزادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

کمیو نٹی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں پر چم کشائی اور جشن آزادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور جپہ ، ڈی ایس پی کہوٹہ خلیل ملک ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ جبکہ میزبانی کے فرائض صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹرمحمد عارف قریشی اور اصغر حسین کیانی سنیئر صحافی نے سر انجام دیئے ۔ سول ڈیفنس کے رضا کا روں نے اپنے مقامی سربراہ ساجد منہاس انچارج سول ڈیفنس اور سید مختار شاہ کی قیادت میں پر چم کشائی اور خوبصورت مظاہرہ کے ساتھ مہمان خصوصی کو سلا می نھی پیش کی ۔ تقریب میں مرد خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مختلف سوالات کے دوران بچوں اور شرکاء تقریب میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سٹیج سیکرٹری کہوٹہ کے نوجوان کمپیئر ، صحافی افتخاراحمد غوری ، ارسلان کیانی ، احتشام کیانی نے سرانجام دیئے ۔ صحافی افضال شمسی نے اپنے خوبصورت انداز میں ویلکم کیا۔ جبکہ کینیڈا سے آئے سہیل اصغر کیانی نے خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پیش کیا ۔ 

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں جشن آزادی کی شاندار تقریب میں پرچم کشائی

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں جشن آزادی کی شاندار تقریب میں پرچم کشائی ۔ شجر کاری جبکہ سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے ۔مہمان خصوصی سوشل ویلفیئر کہوٹہ وکلرسیداں محمد اشرف شمسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا قیام بڑی جانون اور شہادتوں کے بعد پیش آیا ۔ آزادی بڑی نعمت ہے ۔ اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی نارہ کے صدر شیخ محمد منیر ، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نارہ ملک شہزاد احمد ،معاویہ جاوید جنرل سیکرٹری اور دیگر بڑی تعداد میں اساتذہ ، تاجروں ، شہریوں نے شرکت کی ۔ محمد اشرف شمسی نے پودا بھی لگا یا ۔ جبکہ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے ۔ تقریب کا اہتمام کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی نارہ نے کیا ۔ 

آزادی بڑی نعمت ہے اس کا کوئی نعم البدل نہ ہے

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ آزادی بڑی نعمت ہے اس کا کوئی نعم البدل نہ ہے ۔ پاکستان کا قیام بڑی جدوجہد کے بعد عمل میں آیا ۔ ’’ جناح کنونشن سنٹر ‘‘ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں اور کھلاڑیوں ، معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد عمل میں آیا ۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہم سب کومل کر کردارادا کرنا ہو گا ۔ قبل ازین کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے جشن آزادی کے حوالے سے جناح کنونشن سنٹر اسلا م آباد میں مرکزی تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم شریک تھے ۔ اہلیان کہوٹہ نے اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button