DailyNewsGujarKhan

Jashn e Azadi celebrated at press club Jabber

جشن آزادی کے موقع پر جبر پریس کلب میں کیک کاٹا گیا

جشن آزادی کے موقع پر جبر پریس کلب میں کیک کاٹا گیا مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،علامہ پروفیسر نثار الرحمن صدیقی ،شیخ عبدالقدوس ،پرنسپل وقار بٹ ،چوہدری محمد ارشد ،منچسٹر سویٹ ،شیخ غلام رسول جبار ،شیخ قیصر قیوم ، راجہ منظور ،کونسلر چوہدری محمد اورنگزیب،کونسلر چوہدری محمد مشتا ق،شیخ محمد محسن ،شیخ آصف علی ،راجہ طارق کیانی ،ارسلان تاج ،محمد ارسلان ،محمد عماد ظہیر گوجرخان ،شیخ قاسم ،عبدالرحیم ،محمد جنید ،چوہدری محمد حسین بھولا ،ماسٹر محمد عاصم ،راجہ وسیم خالد ،شیخ طاہر قیوم ،شخ محمد آصف ،شیخ محمد موبین ،شیخ محمد خلیل ،آصف آزاد ،ربنواز نوشاہی ،ملک انجم سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد جاوید کوثر نے کہا ہے کہ 14اگست کا دن ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ہمارے اصلاف نے جو قربانیاں دی ہیں آج ان قربانیوں کے مرہون منت ہم آزاد فضاء میں جی رہے ہیں 14اگست کا دن ہمارے لیے خوشیاں لاتا ہے 14اگست کا دن ایک خاص اہمیت کا حامل اور حب وطنی کے جزبے کے ساتھ پھرپور ایک خاص دن ہوتا ہے جس کا ہرپاکستانی کو عید کے دن ہی طرح انتظار ہوتا ہے انہوں نے کہا آج کے دن ہمیں ایک بار پھر عہد کرنا ہو گا کہ ہم انشاء اللہ ایک بار پھر اپنے آپ کو ایک اچھا مسلمان اور پاکستانی شہر ی ثابت کرنے کے لیے کوشش کر یں گئے اس کے پرنسپل وقار بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے جس میں ہمارے اباؤ اجداد کی نا ختم ہونے والی فہرست ہے جو ہمارے اباؤ اجدادکے دلوں میں محفوظ ہے شاذو نادر کوئی سچا واقع ہمارے سامنے کوئی بزرگ پیش کرتے ہیں تو انکی آنکھیں نم اورآواز رندھ جاتی ہے وطن عزیز کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی 

جبر بیول پریس کلب کے زیر اہتمام آج مورخہ 15اگست دن تین بجے بیول پریس کلب میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں جبر بیول پریس کلب کے صحافیوں سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گئے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا اور کیک کاٹا جائے گا ،

Show More

Related Articles

Back to top button