DailyNewsHeadlineOverseas news

Overseas Pakistanis are allowed to be part of the local elections process

اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی ، الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

آخراوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی ، الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ، اکتوبر میں 25 سے زائد حلقوں میں میدان لگے گا۔تفصیل کے مطابق 
باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیاہے۔اکتوبر میں 25 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اوورسیز پاکستانی انتخابات سے پہلے ویب سائٹ پر خود کو رجسٹرڈ کرائیں گے۔ 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ووٹ رجسٹرڈ کرانے کی سہولت ہوگی۔ ووٹ کی سہولت کا مقصد اوورسیز ووٹنگ کا تجربہ کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ تجربے کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پھر انتخابی میدان سجے گا، جس میں ملک بھر میں 25 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر مختلف وجوہات کی بنا پر انتخابات نہیں ہوئے جبکہ 17 سے زائد سیٹیں ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث خالی ہوں گی۔الیکشن کمشن کے اعلان کے بعد اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا ۔اور ووٹ کے حق سے شعور بیدار ہو گا ۔

Paris; The election commission of Pakistan are likely to go ahead and let overseas Pakistani to vote at local election in October.

Show More

Related Articles

Back to top button