DailyNewsOverseas news

Dr Tahir Ul Qadri attends conference in Oslo

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران ناروے کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گذشتہ دنوں اپنے دورہ یورپ کے دوران ناروے کا بھی وزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک بہت بڑی کانفرنس سے انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔کانفرنس کا آغاز قاری عبدالرحمن نے تلاوت قرآن سے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں قاری انصر علی قادری، یاسین سعید، ہارون قیوم اور دیگر نے عقیدتوں کے پھول نچاور کیئے۔ اس موقع پر اوسلو اور گرد نواح سے تمام مسالک کے علمائے کرام نے بھی بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی اور اتحاد امت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اخلاق یہ ہے کہ انسان کو معافی مانگنے سے پہلے معاف کر دیا جائے تاکہ اس کو معافی مانگنے کی شرمندگی بھی نہ اٹھانی پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کو اللہ پاک نے اخلاق کے اعلیٰ ترین رتبے پر فائز فرما یاہے اور حضور ﷺ کا اخلاق سب سے بہتر اخلاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگو معاف کرنا سیکھو، بعض، کینہ، حسد ، لالچ جیسی بیماریوں سے بچو تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن اوسلو کے امام و خطیب علامہ اقبال فانی نے ادا کیے جبکہ کانفرنس کا اختتام مفتی محمد زبیر تبسم کی دعا سے ہوا۔ 

Norway; Large number of Norwegian Pakistani living in Oslo are members of  Minhaj Ul Quran and gave warm reception to Dr Tahir Ul Qadri in Oslo, where he was attending a conference.

Show More

Related Articles

Back to top button