DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan ;Shaheed Malik M Tahir dies while on duty

الیکشن ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے میں زخمی فوجی جوان ملک محمد طاہر جاں بحق

گوجرانوالہ کے قریب الیکشن ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثے میں زخمی فوجی جوان ملک محمد طاہر جاں بحق ہو گئے ،یہ ریٹائرڈ فوجی تھے انہیں الیکشن ڈیوٹی کے لیے یونٹ میں طلب کیا گیا تھا اور الیکشن کے دن یہ گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے انہیں گاؤں ڈریال میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور قبر پر پھول چڑھائے ۔نماز جنازہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر سید علی رضا بخاری، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، شیخ حسن ریاض، میجر عبدالرزاق، چوہدری توقیر اسلم، راجہ خضر، چوہدری جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Malik Mohammad Tahir Shaheed was killed in a fatal accident while on duty, His body was brought for burial in his native village Daryal, where he was given full military honour at namaz e janaza.

دو حادثات میں زخمی ہونے والے دونوں افراد چل بسے

دو حادثات میں زخمی ہونے والے دونوں افراد چل بسے، شاہ باغ کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے محمد ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے نماز جنازہ تریل گاؤں میں ادا کی گئی ۔دوسرا حادثہ کلر سیداں کے قریب ہوا تھا جس میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبے کے درمیان ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد ثاقب شدید زخمی ہو گیا تھا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔نماز جنازہ ڈھوک جبہ چک مرزا میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد ،راجہ محمد سعید ، راجہ پرویز اختر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں شہر اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج نے سنگین صورتحال پیدا کر دی

کلر سیداں شہر اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج نے سنگین صورتحال پیدا کر دی گزشتہ کئی ہفتوں سے شہر اور ملحقہ علاقوں میں مسلسل بجلی کی وولٹیج میں غیر معمولی کمی کا سامنا ہے پنکھا چلائے تو ہاتھ سے بھی پنکھی جھولنا پڑتی ہے ۔ریفریجیریٹر کام نہیں کرتے تمام آلات بند کر کے استر ی کا استعمال کیا جاتا ہے اور بجلی کی موٹریں چلنے کا نام نہیں لیتیں جس سے ہزاروں افراد کو پانی کے حصول میں بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔پانی بھی قسطوں میں حاصل کیا جا تا ہے اور یہ صورتحال روز بروز کم ہونے کے بڑھتی چلی جا رہی ہے ۔بلدیہ کلر سیداں کے رکن حاجی اخلاق حسین نے صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں شہر کے قریب گرڈ سٹیشن ہونے کے باوجود شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے پورے وولٹیج دستیاب نہیں اور دور دراز علاقوں میں تو صورتحال مزید اذیت ناک ہے ۔انہوں نے چیف انجنئیر آئیسکو سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جانوروں کی فیڈز کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز حضرات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروائیں

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں نے تحصیل کلر سیداں میں کھل بنولہ دیگر جانوروں کی فیڈز کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز حضرات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروائیں۔انہوں نے جاری ایک سرکاری مراسلے میں انتباہ کیا ہے کہ جعلی کھل بنولہ اور الی/پھپھوندی لگی روٹیاں ہمارے جانوروں کیلئے زہر قاتل ہیں۔کم وزن ،بغیر لیبل اور فیکٹری پتہ،کھل،فیڈ اور دیگر جانوروں کی خوراک فروخت کرنے والے لالچی افراد آپ کو بھی اس گناہ عظیم میں بلاوجہ شامل کر رہے ہیں۔فوری اپنا کاروبار محکمہ کے پاس رجسٹرڈ کروائیں۔مذکورہ فارم پر درخواست لکھ کر مقرر کردہ فیس ادائیگی پر رجسٹریشن کروا کر محکمہ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کر کے اپنے کاروبار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

راجہ صغیر احمد کو کامیابی پر دلی مبارکباد

بھلاکھر کے ملک نعمان سرفراز ،گاؤں ستھوانی سے ماسٹر منیر، ماسٹر عبدالجبار، ماسٹر عبدالقیوم نے پنجاب اسمبلی کے نو منتخب رکن راجہ صغیر احمد کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button