DailyNews

Rawat police accused of making deal with arrested criminal gang

روات پولیس نے چور گینگ پکڑ کر گرفتاری کی بجائے ڈیلنگ شروع کر دی

روات پولیس نے چور گینگ پکڑ کر گرفتاری کی بجائے ڈیلنگ شروع کر دی ،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑے جانیوالے دیگر ساتھی بھاری رشوت کے عوض چھوڑے جانے لگے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بیشتر وارداتوں میں ملوث چوروں کی گرفتاری پوشیدہ رکھ کر لاکھوں روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی جانے لگی تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی انچارج نے چند دن قبل نواحی علاقہ فیز8 میں چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی چور گروہ کو پکڑنے کے بعد روات پولیس کی تحویل میں دے دیا تاہم روات پولیس نے چور گروہ کی گرفتاری ڈالنے اور تھانہ کی حوالات میں رکھنے کی کی بجائے انھیں خفیہ مقام پر منتقل کر کے ملزمان کی نشاندہی پر انکے دیگر ساتھی پکڑ کر بھاری نزرانوں کے عوض مک مکا شروع کر رکھا ہے پولیس ذرائع کے مطابق بین الاضلاعی چور گروہ کے سرغنہ کو چھوڑنے کیلئے مقامی پولیس لاکھوں روپے کی ڈیل کر رہی ہے اور اگر ذمہ دار افسران بالا کی طرف سے فوری نوٹس نہ لیا گیا تو ملزمان بغیر کسی قسم کی کاروائی رہا ہو جائیں گئے معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب سید کلیم امام ،اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں چوری کی 6 مختلف وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،قیمتی اشیاء سے محروم

ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں چوری کی 6 مختلف وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،قیمتی اشیاء سے محروم روات پولیس کسی بھی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام ،دیہاتی چوروں ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر متاثرین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے یکے بعد دیگرے چوری کی وارداتوں کے دوران فیز8 کے رہائشیوں محمد ثقلین ولد ملک شاہ کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ڈیڈھ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ ،25 ہزار روپے مالیت کی گھڑی ،شہلا پروین کے گھر سے 7 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،10 گھڑیاں ،صابر خان کے گھر سے موبائیل فون ،لیپ ٹاپ ،شفقت عباس کے زیرتعمیر مکان سے2 لاکھ روپے مالیت کا سریا ،یاسر محمود موہڑہ داروغہ کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر لی تاہم روات پولیس کے ناقص گشت کے باعث کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگایا جا سکا ہے ۔

روات کلر روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں وطیرہ بنا لیا

ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی نااہلی و چشم پوشی کے باعث روات جاوا روڈ اور روات کلر روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں وطیرہ بنا لیا ،بغیر روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ کے دگنے کرائے وصول کئیے جانے لگے ،اوورلوڈنگ ،مسافروں سے بدتمیزی روز مرہ کا معمول ،ڈی ایس پی ٹریفک رورل اور انچارج سرکل کلرسیداں کی فوری تبدیلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس رورل سرکل کے ڈی ایس پی اور وارڈن انچارج کی مبینہ نااہلی کے باعث روات سے جاوا روڈ اور روات سے کلر روڈ پر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں جنمیں سوزوکیاں ،ٹیوٹا ہائی ایس اور بسیں شامل ہیں مسافروں کا جینا حرام کر رکھا ہے کسی بھی سوزوکی ڈرائیور کے پاس کوئی روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ ہے جاوا روڈ8 کلومیٹر سفر کا کرایہ25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ گاڑی کی چھت اور پچھلے اسٹینڈ پربھی مسافر زبردستی کھڑے کر دئیے جاتے ہیں اعتراض کرنے والے مسافر کو دھکے دیکر اتار دیا جاتا ہے اسی طرح کلر روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں میں بھی مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر زائد کرایہ بٹور لیا جاتا ہے جبکہ مسافروں کے احتجاج کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس انچارج و عملہ یا تو ٹس سے مس نہیں ہوتا یا پھر خانہ پری کیلئے کبھی کبھار معمولی جرمانہ کر کے ضلعی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے مسافروں ،ارشد محمود ،محمد سہیل ،محمد شہزاد ،نیاز احمد ،زاہدالرحمان ،عاصم علی ،محمد نزاکت ،مہربان حسین ،عبدالقیوم نے وزیراعلیٰ پنجاب ، سی ٹی او راولپنڈی اور آر ٹی اے سیکرٹری سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے 

حلقہ این اے57 کے امیدوار صداقت علی عباسی کی کامیابی دراصل عوام کی کامیابی ہے

حلقہ این اے57 کے امیدوار صداقت علی عباسی کی کامیابی دراصل عوام کی کامیابی ہے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبرتناک شکست عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے تھانہ روات کی تمام یونین کونسل کی عوام کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے عوامی حقوق سلب کرنیوالوں کی سیاست کا خاتمہ کر کے حق اور سچ کا ساتھ دیکر صداقت علی عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ان لوگوں کا بھی بے حد مشکور ہوں جنھوں نے انتخابی کمپین میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور کندھے سے کندھا ملا کر چلے ان خیالات کا اظہار چےئرمین یو نین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ نو منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی کی کامیابی سے علاقہ میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور تمام ادھورے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گئے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی مدبرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اداروں کو مضبوط بنائیں گئے اور ملک و قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گئے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button