DailyNewsGujarKhan

PTI reception held in Nazir Town, Jabber

نذیر ٹاؤن میں تحصیل گوجرخان پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام

حاجی چوہدری محمد رشید آف موہڑہ بھٹیاں کی رہائشگاہ نذیر ٹاؤن میں تحصیل گوجرخان پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے تحریک انصاف چوہدری محمد جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم ،ڈاکٹر شیر علی نیا ز ی میانوالی ،،بیرسٹر شہریار حسین ،راجہ جہانگیر احمد بھٹی ،راجہ جمشید احمد کیانی ،چےئرمین چوہدری مصدق حسین ،شیخ قیصر قیوم سمیت پاکستان تحریک انصاف گوجرخا ن کے رہنما ء و ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،چوہدری محمد عظیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے میں اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں اور شرقی ایریا کے عوام نے مجھے ووٹ دئیے لیکن اتنے نہیں دئیے جتنے ووٹ کی مجھے امید تھی انشاء اللہ میں جمہ کے دن اپنی رہائشگاہ تھاتھی میں عوام کے مسائل کرنے کے لیے بیٹھوں گا اور ہفتے کو گوجرخان پاکستان تحریک انصاف کے دفتر میں بیٹھوں گا ،چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ چوہدری محمد عظیم کی ہار میری ہار ہے چوہدری محمد عظیم ہمارے لیڈر تھے ہماری ٹیم کے صدر تھے ان کی قیادت میں یہ سفر مکمل ہونا تھا چوہدری محمد عظیم نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے انشاء اللہ اب بھی چوہدری محمد عظیم ہمارے ایم این اے ان کی قیادت میں ہی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گئے ،چوہدری حاجی رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان میرا لیدڑ ہے اور خان کی صف میں جو بھی ہے اس کا ہم دل سے احترام کرتے ہیں ،2017میں خان صاحب جب میرے گھر اسی مقام پر آئے تو میں نے دیکھ لیا کہ یہ ہی وہ شخص ہے جو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے میں نے خان صاحب کا ساتھ دینے کا ٹھان لی ،جب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھر ی محفل میں مجھ سے پوچھا چوہدری صاحب آپ کا لیڈر کون ہے ؟آج میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا لیڈر عمران خان ہے میرا لیڈر چوہدری محمد عظیم و جاوید کوثرہے راجہ پرویز اشرف تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے دوست کو کہتے ہیں ڈاکٹر شیر علی تم نے ہمارا دوست ہم سے چھین لیا ہے ایک وزیر اعظم کی ایسی سوچ ہر گز نہیں ہو سکتی آخر میں حاجی محمد رشید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button