DailyNewsKallar Syedan

Heavy rainfall causes devastation

دو ایام کی موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ،برسہا برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کلر سیداں دھانگلی روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی

 دو ایام کی موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ،برسہا برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کلر سیداں دھانگلی روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی اور کلر شہر میں واقع نالہ کانسی پل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کھیت کھلیان تالابوں میں بدل گئے ندی نالے بپھر گئے اور پانی کی نایابی کا مسئلہ بھی فوری حل ہوا۔موسلا دھار بارش سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کلر سیداں کی سب سے مصروف سڑک کلر سیداں سے ڈڈیال براستہ دھانگلی مکمل طور پر کھنڈرات میں بدل گئی جا بجا گہرے گھڑہے نہ صرف گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ہیں بلکہ یہ حادثا ت کا بھی موجب بن رہے ہیں یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبر 2016میں اس سڑک کی دو رویہ تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پر پونے دو برس گزرنے کے باوجود عمل نہ ہو سکا سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے نہ صرف کلر سیداں ،کنوہا ،چوآخالصہ، سموٹ، منیاندہ یوسی بلکہ آزاد کشمیر کے علاقے سرکھی ، خادم آباد ، رٹہ، ڈڈیال ، اسلام گڑھ ، چکسواری اور دیگر علاقوں سے راولپنڈی آنے جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مخالفین سروہا چوہدریاں کے پولنگ سٹیشن سے بھاری ووٹوں سے ہار گئے ۔چوہدری زین العابدین

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین نے کہا ہے کہ ہم نے ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 21 سروہا چوہدریاں سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 656ووٹ اور حلقہ پی پی 7میں راجہ محمد علی کو 558ووٹوں کے ساتھ کامیابی دلا کر ان سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے جبکہ ان کے مخالفین سروہا چوہدریاں کے پولنگ سٹیشن سے بھاری ووٹوں سے ہار گئے ۔

انتخابات میں خدمت جیت گئی تکبر کو شکست ہوئی ہے ۔نمبردار اسد عزیز

مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام نے انتخابات میں پی پی 7سے آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کو کامیاب بنا کر خدمت کی سیاست کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں خدمت جیت گئی تکبر کو شکست ہوئی ہے ۔راجہ صغیر احمد برسہا برس سے علاقہ کی عوام میں موجود ہیں وہ ان کے ہر دکھ درد اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں جو لوگ کہتے تھے کہ جنازہ پڑھنے سے الیکشن نہیں جیتا جا سکتا آج وہ گواہ رہیں کہ حلقہ پی پی7کے لوگوں نے ایک ایسے شخص کو ایم پی اے بنایا ہے جو صبح سے رات تک مختلف دیہات وقصبات میں جنازے پڑھتا دیکھا جا سکتا ہے ۔عوام نے حلقہ کے حقیقی خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد کو کامیاب بنا کر علاقائی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے راولپنڈی ضلع میں آزاد امیدوار کی کامیابی ایک تاریخی واقعہ ہے ۔

بلدیہ کلر سیداں کے لیگی ارکان عابد حسین زاہدی، ٹھکیدار لطیف بھٹی، حاجی محمد اسحاق ،صوفی ضابر حسین نے گاؤں مٹور جا کر حلقہ پی پی 7سے نو منتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔

راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد

پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ ،چیئر مین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ، رکن بلدیہ عاطف اعجاز، چوہدری امتیاز حسین،راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ، ماسٹر تصور حسین اور دیگر نے حلقہ این اے 58سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں زبردست کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ کلر سیداں کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کریں گے ۔

ہارون کمال ہاشمی کی خوش دامن برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں انتقال کر گئیں

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی کی خوش دامن اور سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی کزن برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں انتقال کر گئیں ۔نماز جنازہ آج بروز اتوار شام پانچ بجے کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بھینسو میں ادا کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button