DailyNewsKallar Syedan

Hallmark Public school achieves top matric exam result

ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ کاراولپنڈی انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں بہترین نتائج

ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ نے تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوا لیا والدین اور عوام کا ادارے پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے جوایک خوش آئندہ بات ہے راولپنڈی انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں بہترین نتائج پر ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ کے پرنسپل حفیظ اصغر اور جملہ اسٹاف کو علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارک باد دی اورتوقع کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا 

راجہ محمد صغیر کو کامیابی پر مبارک باد

چوہدری شیعب الطاف ، شباب منہاس، شکیل منہاس ،گلفام منہاس ،ساجد منہاس،مرزا عاقب ،مرزا ثاقب ،چوہدری حارث ،چوہدری سہولت الطاف ،چوہدری انور ،چوہدری کبیر کی قیادت میں آزاد امیدوار حلقہ پی پی 7راجہ محمد صغیر کی شاندار کامیابی پر جشن فتح ، عظیم الشان ریلی کی صورت میں مٹور میں راجہ محمد صغیر کی رہائش گاہ پر جا کر حلقہ پی پی 7سے شاندار کامیابی پر حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور اپنے تہنتی پیغام میں کہا کہ راجہ محمد صغیر کی حلقہ پی پی 7کی تعمیر و ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ان کی کامیابی حلقہ کی بہتری اور ترقی کی نوید بنے 

سکرانہ یوسی منیاندہ کی سیاسی شخصیات کا وفد نذیر بھٹی ،امیر احمد ،پیر محمد ،چوہدری صغیر احمد ،چوہدری خالد اور انصر صنم نے نو منتخب ایم پی اے راجہ محمد صغیر کی رہائشگاہ مٹور میں خصوصی ملاقات کی اور ان کو حلقہ پی پی 7سے بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ راجہ محمد صغیر یوسی منیاندہ کے علاقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اپنے دورہ اقتدار میں اس علاقے کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بہتر اقدامات کریں گے 

حلقہ این اے 57پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے

صداقت عباسی کی حلقہ این اے 57میں فتح اور سابق وزیراعظم کو شکت محروم طبقات کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار آصف رشید کیانی سہر یوسی لہڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کی کامیابی حلقہ کی عوام کی کامیابی ہے سہر ٹھٹھر اور یوسی لہڑی کی عوام نے صداقت عباسی کی کامیابی کے لیے جتنی محنت اور کوشش کی اس کا صلہ مل گیا یوسی لہڑی کی تمام عوام مبارک باد کی مستحق ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ حلقہ این اے 57پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button