DailyNewsKahuta

Abdullah Khan achieves top exam result

کہوٹہ کے عبد اللہ خان نے فیڈرل بورڈ کے میڑک کے امتحان میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی

کہوٹہ کے رہائشی ہونہار طالب علم عبد اللہ خان نے فیڈرل بورڈ کے میڑک کے امتحان میں 1100میں سے 1054نمبر حاصل کر کے اپنے کالج ملٹری کالج جہلم میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ عبد اللہ خان کہوٹہ کے رہائشی محمد سجاول خان عباسی کے صاحبزادے ہیں ۔ عبد اللہ خان کو امتحان میں نمائیاں پوزیشن حاصل کر نے پر ان کے عزیزو اقارب نے ان کو ، ان کے والدین اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔

حلقے پی پی سات سے کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گے

مغل برادران عبد المجید مغل ،غلام مصطفی مغل اوروائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے پی پی سات سے کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گے۔25جولائی کا سورج ان کی کامیابی کے خبر لے کر طلوع ہو گا۔ بھورہ حیال کی مغل برادری راجہ محمد علی کا بھر پور ساتھ دی گئی۔کرپشن سے پاک ،شرافت ، دیانت وایمانداری کی سیاست راجہ محمد علی کی پہچان ہے۔ آمدہ الیکشن میں پی پی سیون میں راجہ محمد علی کا کوئی بھی مدمقابل دور دور تک نظر نہیں آرہا۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہارمغل برادران معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبد المجید مغل ،غلام مصطفی مغل، وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔

راجہ محمد سعید کا بھورہ حیال کے مقام پر راجہ صغیر احمد کی حمائت میں جلسہ

راجہ محمد سعید کا بھورہ حیال کے مقام پر راجہ صغیر احمد کی حمائت میں جلسہ ۔ ہزاروں افراد کی شر کت ۔بھورہ حیال پہنچنے پر راجہ صغیر احمد کا پر تباک استقبال ۔پھولوں کی برسات۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔ راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ25جولائی کا سورج حلقے کی عوام کے لیے خوشی کی خبر لے کر طلوع ہو گا۔ حلقے کی تقدید بدلنے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔ عوام جس کو منتخب کریں گے وہی اقتدار میں آئے گا ۔عوام کا مثبت فیصلہ ہی حلقے کی تقدید بدل دے گا۔قوم پرستی کی نہیں بلکہ علاقہ پرستی کی سیاست کو فروغ دوں گا ۔میرئے ایک سیاسی مخالف امیدوار اپنے ذاتی مفادات کے لیے بار بار پارٹیاں تبدیل کرتے رہے ہیں پارٹیاں تبدیل کر نے سے شخصیت تبدیل نہیں ہوتی انسان وہی رہتا ہے ۔عوام الیکشن میں اسی کو ووٹ دے گی جو عوام کے مسائل سے واقف ہوں ۔مفادات کی سیاست اگر میں نے کر نی ہوتی تو اس وقت میں کئی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہوتا بہت سی آفرز بھی آہیں تھیں مگر میں ان تمام آفرز کو ٹھکرا دیا ناں خود کبھی بکا ہوں اور ناں ہی اپنے ووٹرں کی ووٹوں کا سودا لگایا ہے انشاء اللہ25جولائی کو عوام ایک مثبت فیصلہ کریں گے جو اس علاقے کے لیے بہتر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے بھورہ حیال کے مقام پر راجہ محمد سعید کی طرف سے منقعدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت۔

کنگ آف سلطان خیل راجہ تصدق جنجوعہ کا بھائی راجہ شاہپا ل جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک

کنگ آف سلطان خیل راجہ تصدق جنجوعہ کا بھائی راجہ شاہپا ل جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں سلطان خیل میں منعقدہوئی جس میں وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر ، راجہ ذوالفقار ،راجہ عمران ،راجہ عابد حسین جنجوعہ ، راجہ تصور حسین جنجوعہ ، راجہ شکیل احمد جنجوعہ جنرل کونسلر ،راجہ تصدق جنجوعہ ، راجہ شوکت حسین جنجوعہ ،راجہ عدنان جنجوعہ ، راجہ غلام ربانی جنجوعہ ، راجہ عبد القیوم جنجوعہ ، راجہ علی جنجوعہ ،راجہ ماج جنجوعہ ، راجہ اقبال جنجوعہ ، حق نواز کیانی ، راجہ اظہر جنجوعہ ، راجہ عمیر جنجوعہ،رمضان جنجوعہ ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیرجنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔

کہوٹہ میں ن لیگ کی ریلی میں شرکت کے لیے بھورہ حیال سے عبدالمجید مغل اور عبد الحمید مغل کی قیادت میں بڑا جلوس

کہوٹہ میں ن لیگ کی ریلی میں شرکت کے لیے بھورہ حیال سے عبدالمجید مغل اور عبد الحمید مغل کی قیادت میں بڑا جلوس ۔مغل برادران معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل اور وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کی قیادت میں بھورہ حیال سے سینکڑوں کارکنوں نے قائد ایوان سینٹ سینٹر راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے جلسے میں شمولیت ۔نوجوان نے ان موقع مرد مومن مرد حق۔ظفر الحق ظفر الحق اور نگر نگر گلی گلی ۔علی علی علی علی یکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔مغل برادران معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل اور وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل کی اس ریلی میں متعدد موٹر سائیکل اور کئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ اس ریلی نے یوسی دکھالی متعدد گاؤں کا بھی چکر لگا یا اور اپنے قاہد کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

کہوٹہ شہر،ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ، مٹور، نارہ ، دکھالی ، لونہ سیداں اور دیگر علاقوں میں ساون کی شدید بارش

کہوٹہ شہر،ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ، مٹور، نارہ ، دکھالی ، لونہ سیداں اور دیگر علاقوں میں ساون کی شدید بارش دو گھنٹے سے طویل ٹائم تک رہنے والی بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید تغیانی ، کہوٹہ شہر کی نالیوں کا پانی سٹرکوں میں نکل آیا ۔سڑکوں سے کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ متعدد دوکانداروں کو شدید نقصان پہنچا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ صبح سات بجے سے لے کر ساڑھے نو بجے تک جاری رہی جس کی وجہ سے کہوٹہ کے گرد ونواح کے ندی نالوں میں شدید تغیانی آگئی جبکہ شدید بارش کی وجہ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے دوکانوں میں پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے مذکورہ دوکاندار کا شدید نقصان پہنچا۔

جسٹس شوکت صدیقی نے جو کہا کہ وہ درست ہے, سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے جو کہا کہ وہ درست ہے۔عمران خان اقتدار کی ہوس میں ہر ایک سودا کر نے لیے تیار ہے۔نواز شریف جمہوریت کیلے جیل گیا جبکہ عمرا ن کے داہیں باہیں ضمیر فروش،پارٹیوں سے وفاداریاں بدلنے والے کھڑے ہیں جو چور دروازے سے ا قتدار میں آتا ہے وہ ملک نہیں چلا سکتا ۔عمران خان لوٹوں کا جتھہ ساتھ ملا کر تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں ۔ن لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا یا سابقہ حکومت کے دور میں گیس کے لیے گیس اسٹیشنوں میں لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی تھیں بجلی نام کی کوئی چیز نہیں تھی گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے تھے جو کام ہم نے کیے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں آج کوئی بھی چیز ملک کی عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس لیے 25جولائی کو میاں محمد نواز شریف کو ووٹ دیں۔ ن لیگ ملک کی خیر خواہ جماعت ہے عوام کی نظرین بھی ن لیگ پر لگیں انشاء اللہ آمدہ حکومت بھی ن لیگ کی ہو گئی ۔فیصلے ہوتے رہتے ہیں اور ایک فیصلہ25جولائی کو بھی ہو گا جو ملک کی عوام کا فیصلہ ہو گا اور یہ فیصلہ ن لیگ اور میاں محمد نواز شریف کے حق میں ہو گا ۔کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے جانے ناں دیں اور الیکشن کی تیاری بھر پور طریقے سے کریں اور25جولائی کو اپنی ووٹ کی پرچی سے ملک کا مستقبل لکھیں اگر فیصلہ غلط کیا تو اس کا غمیازہ اگلے5سال ملک کی عوام کو پھربھگتنا پڑھے گا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ میں مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ ظہور اکبر، بلال یامین ستی ،عبد القدوس عباسی،ملک غلام مرتضیٰ ،راجہ ظفر اقبال بگہاروی،راجہ شیر بہادر،راشد مبارک عباسی،اسد محمود ستی ، راجہ عباس پپو ،سید نذابت شاہ ،ذوالفقار ستی ، آفتاب کیانی ،اشتیاق ستی اور سینکڑوں ہزاروں افراد موجود تھے ۔اس موقع پرہزاروں افراد نے شاہد خاقان عباسی کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کی ۔

 

آل جموں کشمیر جمعیت اسلام نے شاہد خاقان عباسی کی حمائت کر دی

آل جموں کشمیر جمعیت اسلام نے شاہد خاقان عباسی کی حمائت کر دی ۔ تفصیل کے مطابق آل جموں کشمیر جمعیت اسلام کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مفتی محمد آمین کے مرکزی جامع مسجد مسلم ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں مر کزی امیر مسعود الحسن نے شر کت کی انہوں نے حلقہ این اے57اور53سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقا ن عباسی کی بھر پور حمائت کی اور اپنے تمام سپورٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ووٹ صرف اور صرف شاہد خاقان عباسی کو دیں ۔ 

 

سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کا کہو ٹہ میں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر،
سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے کہو ٹہ میں ایک تاریخی جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس کے لیئے ہر سودا کرنے کے لیئے تیار ہے ۔ نواز شریف جمہوریت کے لیئے جیل میں جبکہ عمران خان کے دائیں بائیں کرپٹ ، ضمیر فروش اور وفاداریاں بدلنے والے ہیں ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی جو کہتا ہے ۔ وہی حقیقت ہے ۔ کہوٹہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ۔ کہوٹہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں بڑے تاریخی جلسہ کے دوران ایسا جوش نہیں دیکھا ۔ نا انصافیوں کا جواب 25جولائی کو دیں گے ۔ نواز شریف کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا ۔ ۔ حکومت ختم کر کے جیل ڈالا گیا ۔ 109پیشیاں ہوئیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ورکرز بیدا ر ہو چکا ہے ۔ آج نواز شریف جیل میں مگر کرسیاں بھری ہوئیں ہیں ۔ جبکہ عمران خان کی کرسیاں خالی پڑی ہیں ۔ یہ فرق ہے سیاست کا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لوٹوں کی فوج سے نیا پاکستان کبھی نہیں بنا سکتا ۔ بند کمروں میں آہستگی سے ہونے والی باتیں سامنے آگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بد ترین آمریت کے دور میں رات 11بجے عدالتوں نے سزائیں نہیں دیں مگر آج حنیف عباسی کو رات 11بجے سزادی گئی ۔ ہم نے سب برداشت کیا ۔ ہم نے ناانصافیوں کا جواب دینا ہے ۔ 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button