DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PML-N convey traveling from Kallar to Lahore attacked

کلر سیداں سے لاہور جانے والے لیگی قافلوں پر گجرات میں فائرنگ

کلر سیداں سے لاہور جانے والے لیگی قافلوں پر گجرات میں قانون نافذ کرنے والوں کا تشدد مار کٹائی اور فائرنگ گاڑیوں پر بھی ڈھنڈے برسائے گئے گاڑیوں کی چابیاں بھی چھین لی گئیں اور بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا،چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیئر مین منیاندہ چوہدری صداقت حسین، تنویر ناز بھٹی ،ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،صوفی ضابر حسین، حسن سرائیکی سمیت دیگر کو گجرات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا مسلح جتھوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے قافلوں کو روکنے کے لیے ان میں شریک گاڑیوں کی چابیاں بھی چھین لی گئیں فائرنگ سے حلقہ پی پی 9سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ ،چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد بال بال بچے ۔چیئر مین راجہ ندیم احمد کے مطابق لاہور جانے والے سیاسی کارکن اور نہتے تھے ان کے پاس اسلحہ اور ڈنڈے نہ تھے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحے اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا ۔یہ مت بھولیں کہ ہم کل کی طرح آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ہم قائد بدلیں گے نہ ہی جماعت بدلیں گے نگران حکومت غیر جانبدار نہیں یہ اپنے لاڈلے کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے ۔

Kallar Syedan; PML-N convey traveling from Kallar Syedan to Lahore were attacked and their vehicle smashed, The incident happened near Gujrat, where vehicle driven by Raja Nadeem Ahmed was attacked.Their were no injuries reported in the incident.

رینجرز اور پولیس کی جانب سے لاہور جانے والے لیگی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت

پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے لاہور جانے والے لیگی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے رینجرز اور پولیس نے بر بریت کا مظاہرہ کیا یہ ادارے اس وقت کیوں خاموش رہے جب سپریم کورٹ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائی جاتی تھی جب وزیر اعظم ہاؤس اور ٹی وی سٹیشن پر حملہ کیا گیا جب ایک مولانافیض آباد کے دھرنے میں ججز کے نام لے لے کر ان کو گالیاں دیتے رہے اس وقت یہ ادارے کہاں محو خواب تھے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پر امن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے ن لیگ کے کارکنوں کے احتجاج کے حق کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئیے جبر اور طاقت کے ذریعے جمہوریت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ادارے خوف خدا سے کام لیں اور ماضی سے سبق سیکھیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی کو ضمانت پر رہاکر دیا گیا

کیپٹن صفدر علی کیس میں گرفتار کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی کو ضمانت پر رہاکر دیا گیا ادھر لیگی رہنما محمد ظریف راجا نے بتایا کہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال چھ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ رات گئے ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ظریف راجا گھر پر موجود نہیں انہوں نے کہا کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے مگر اس وقت پہلی ترجیح گرفتاری نہیں لاہور پہنچنا ہے ۔ادھر کلر سیداں پولیس کے مطابق کلر سیداں میں کسی لیگی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

بینظیر بھٹو ہسپتا ل کے لان میں موجود نوسر بازوں نے نشہ آور جوس پلا کر چھ افراد کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا

بینظیر بھٹو ہسپتا ل کے لان میں موجود نوسر بازوں نے نشہ آور جوس پلا کر چھ افراد کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔کلر سیدا ں کے راجہ راحیل ڈلیوری کیس کے سلسلے میں اپنی اہلیہ کو لے کر بینظیر بھٹو ہسپتا ل گئے وہ آرام کرنے کے لیے ہسپتال کے لان میں چلے گئے جہاں پہلے سے بہت سے لوگ موجود تھے وہاں چٹائی پر بیٹھے دو افراد نے ان سمیت دیگر پانچ افراد کو بھی جو س پیش کیا جس کے پیتے ہی ان سب کی حالت غیر ہو گئی اور وہ گھنٹوں بے ہوش رہے اس دوران نوسر باز تمام بے ہوش افراد کی جیبوں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چر اکر فرار ہو گئے ۔

تحصیل کلر سیداں کے انیس پٹواریوں کے فوری تبادلے

الیکشن کمیشن کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر نے تحصیل کلر سیداں کے انیس پٹواریوں کے فوری تبادلے کر دئیے ۔نثار کیانی کو منیاندہ ،نثار ستی کو پنڈوڑہ ہر دو،امتیازاحمد کو سموٹ،عنصر محمود کو ٹکال، محمد اخلاق کو بھلاکھر سروہا، جمیل اختر کو ممیام، صوفی بشیر خان کو سدیوٹ، محمد عاشق کو بناھل، محمد شعبان کو دھمالی، عبدالقدوس کو کنوہا، مصطفی بابر کو درکالی معموری، عنصر شہزاد کو گف، محمد خالد کو چوآخالصہ ،احسان اختر کو چنام ،شاہد محمود کو بشندوٹ، ظفر محمود کو آراضی خاص، تنویر اختر کو کلر سیداں ،اسرار احمد کو لونی اور محمد سلیم کو نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں تعنیات کر دیا گیا ہے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button