HeadlineKahutaDailyNews

Kahuta; Shahid K Abbassi will be victororius in UC Hothla

یوسی ہوتھلہ سے کامیابی صرف اور صرف شاہد خاقان عباسی کی ہوگئی,نمبردار ملک قمر الزمان اور ٹھکیدارنسیم اختر

نمبردار ملک قمر الزمان اور ٹھکیدارنسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ سے شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ مخالفین کو سوائے پچھتاوے اور کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔25جولائی کویوسی ہوتھلہ سمیت پورے حلقہ 57سے شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور26جولائی کو مخالفین کی چھوٹی چھوٹی سیاسی دوکانیں بند ہو جاہیں گیں۔ یوسی ہوتھلہ میں 80کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کر نے پر شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔یوسی ہوتھلہ میں 60کروڑ کی سوئی گیس، آڑی سیداں تادکھالی روڈ کے لیے17کروڑ56لاکھ روپے ،بجلی کے لیے2کروڑ اور 1کروڑروپے سے زاہد روپے کی گلیات تعمیر کر انے پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔ یوسی ہوتھلہ سے کامیابی صرف اور صرف شاہد خاقان عباسی کی ہوگئی مخالفین کی تمام کوششیں نکام ہونگی حالیہ الیکشن میں حلقے بھرسے کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گی اپنی چھوٹی چھوٹی سیاسی دوکانیں چمکانے کے چکر میں چندبونے لیڈر ان پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد کاٹ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حلقے کی باشعورعوام کو پتہ ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ کو ن لڑھ رہاہے اور اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کون کر رہاہے حلقہ این اے 57 میں جتنے کام شاہد خاقان عباسی نے کرائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان اور ٹھکیدارنسیم اخترنے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 1998میں جب سابق صدر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر شب خون مارا تو اس وقت قاہد محترم شاہد خاقان عباسی پر بہت کہڑا وقت تھا ان بڑی بڑی آفریں کیں گیں اور کہا کہ آپ صرف یہ کہ دیں کہ مجھے جہاز کو ناں اتارنے کا حکم ملا تھا ہم آپ کو نواز دیں گئے مگر قاہد محترم جناب شاہد خاقان عباسی نے تمام آفروں کا ٹھکرا کر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے وفاء کی لاج نھباتے ہوتے اپنے حلقے کے ووٹروں کی ووٹوں کی سودا بازی نہیں کی جبکہ دوسری طرف ان کے مدمقابل سیاسی حریف سے اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں شاہد خاقان عباسی کے سیاسی مخالفین جتنی بھی کوشش کر لیں انشاء اللہ حالیہ الیکشن2018میں کامیابی پھر بھی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی مخالفوں کے ہاتھ ماسوائے صرف پچھتاوئے کے اور کچھ نہیں آئے گا ۔

 راجہ وحید احمد خان  یوسی لہڑی کا دورہ۔

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان کا ہمراہ جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین ،کونسلر راجہ صفدر ،طلعت جنجوعہ اور ملک عامر محمود کے یوسی لہڑی کا دورہ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ۔کارکنوں ورکروں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کاآنے والا وزیر اعظم عمرا ن ہوگاملک کی عوام کو پتہ ہونا چاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا یوسی کھڈیوٹ کا طوفانی دورہ

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا یوسی کھڈیوٹ کا طوفانی دورہ ۔ سینکڑوں افراد نے اپنے تمام خاندانوں کے ہمراہ راجہ محمد علی کے حق میں دعائے خیر۔عوام کی خدمت میں پہلے بھی خدمت کی ہے انشاء اللہ اس بار بھی الیکشن میں جیت کر اپنی عوام کی بے لوث خدمت کروں گا ۔ حلقے بھر میں کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی کا میٹنگز میں خطاب ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے یونین کونسل کھڈیوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پرچیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ حاجی ملک منیر اعوان ، راجہ قمر یعقوب ،، عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، وقار جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقرنین نے کہا کہ ہم پہلے بھی راجہ محمد علی کے ساتھ تھے اور اب بھی انشاء اللہ ہماری یونین کونسل سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی گاؤں تلیتر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمود ستی نے اپنے تمام برادری کے ہمراہ راجہ محمد علی کے حق میں دعائے خیر کی جبکہ اپنے خطاب میں راجہ محمد علی نے تمام شر کاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ ایک مثبت فیصلہ کیا ہے اور میں نے بھی آپ کے مساہل حل کر نے کی کوشش کی ہے اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اس نیک مقصد میں کامیاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو آپ کا ایک مرتبہ پھر اچھا فیصلہ حلقے میں تبدیلی لائے گا اور میں نے جس طرع پہلے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ جیت کر ایک مر تبہ پھرترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

ڈھوک پلالہ ملاح خان کی سرکردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات کاسیاسی گراف بلندیوں کو چھونے لگا۔ڈھوک پلالہ ملاح خان کی سرکردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔ ڈڈھوک پلالہ ملاح خان یوسی سموٹ کے مقام پر ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں راجہ محمد یعقوب،راجہ مشتاق احمد ،راجہ جاوید اقبال،راجہ خالد محمود،راجہ ریاست،راجہ رفاقت حسین،راجہ محمد اقبال،راجہ عامر مشتاق،راجہ ایاز ، راجہ محمد حفیظ ،برزگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال ، معروف سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیت راجہ ناصر کیانی ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، انجینر بلال ،چوہدری وقاص ،چوہدری اسد اور دیگر افراد شریک تھے ۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا2013کے الیکشن میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے میں نے اس د کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیااتنا ورک کیا ہے کہ ہر یونین کونسل کے ایک ایک گاوں کی ایک ایک ڈھوک اور ہر ڈھوک کے ایک ایک گھر کے فرد کو جانتا ہوں میرے سیاسی مخالفین صورتحال اب یہ ہو گئی ہے کہ اب تو ان کو ہر میں ہی میں نظر آتا ہوں اپنے تمام ووٹروں سے مکمل رابطہ ہے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگا ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تا ہے اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. aslaam o alikum. dear my country man with due respect .
    25th of July is the judgement day for you people’s of Pothwar region . make sure you vote the right person who Will benefits your community and your future generations . remember and make sure they’re not drugs cartel or timber mafia
    or involved in corruption. so future is in your hands make a wise choice may Allah help you to make right decision.