DailyNewsKallar Syedan

Raja Zaffar Ul Haq holds public meeting at the residence of late Khaleeq Ahmed Raja residence

خلیق احمد راجہ مرحوم کے گھر مہیرہ سنگال میں میٹنگ

شاہ باغ ، کلر سیداں۔ یاسر ملک ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔ گزشتہ روز خلیق احمد راجہ مرحوم کے گھر مہیرہ سنگال میں میٹنگ کے دوران راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت ہی نازک مراحل سے گزر رہا ہے کئی لوگ تو کہتے ہیں جب سے پاکستان بنا ہے اسی قسم کے حالات سے دوچار رہا ہے چاہے وہ داخلی وجوہات کی بنا پر یا خارجی بنیاد پر ہوں لیکن اس وقت بہت آزمائش کا دور ہے ہمارا ایمان ہے کہ نہ وقت گزرتے دیر لگتی ہے نہ وقت بدلتے دیر لگتی ہے ۔ انسان کو اپنے موقف پر کھڑے رہنا چاہیے اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو حالات کو بدلتی رہتی ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ چند روز ہیں جو لوگوں پر پھیرتے رہتے ہیں کبھی ایک پر کبھی دوسرے پر آج مسلم لیگ کے اورمشکل وقت آیا ہے اور ہم اس مشکل وقت میں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ساری مشکلات ایک طرف اگر میاں صاحب اگر واپس آنے کا فیصلہ نہ کرتے تو ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہوتا یہ جو تھوڑے دن باقی رہ گئے ہیں ہمیں اس وقت سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے اور لوگوں کے پاس جا کر قائل کر نا ہے کہ پچیس جولائی کو وہ شیر پر مہر لگا کر ثابت کریں کہ اس مشکل وقت میں بھی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button