DailyNewsHeadlineOverseas news

France; Pakistani Mango main attraction at int market mela

فرانس کے درالحکومت پیرس میں قائم بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی آموں نے دھوم مچا دی

فرانس کے درالحکومت پیرس میں قائم بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی آموں نے دھوم مچا دی، فرانس میں پاکستانی کمرشل قونصلر ڈاکٹر معین الدین آحمد وانی نے پہلی دفعہ پیرس کے مضافاتی علاقے رنجیس میں بین الاقوامی مارکیٹ ،،رنجیس،، جو کہ 234ہیکٹرز کے رقبہ پر پھیلی ہوئی زرعی اور غذائی مصنوعات کی عالمی ہول سیل مارکیٹ میں بابر درانی چیف ایگزیگٹیو آفیسر درانی ایسوسی ایٹ کے تعاون سے پاکستانی آموں کے میلے کا انعقاد کیا ۔ جس کے مہمان خصوصی سٹیفن لایانی، صدر رنجیس اور ایگزیویئر ایسپانا، بانی رنجیس مارکیٹ تھے -اس موقع پر سفیر پاکستان معین الحق بھی موجود تھے میلہ میں پاکستانی آموں کی مشہور اقسام میں سندھڑی، چونسا، انور رٹول جن کو خصوصی طور میلہ کےلئے پاکستان سے منگوایا کیا کو پیش کیا گیا اس میلے میں بڑی تعداد میں پھلوں کے خرید و فروخت کنندگان جو نہ صرف فرانس بلکہ تمام یورپی ممالک میں پھلوں کی تجارت کرتے ہیں نے شرکت کی۔ میلے میں آئے ہوئے افراد اور خریدار پاکستانی لذیز آموں سے لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے پاکستانی آموں کو فرانسیسی مارکیٹ تک رسائی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس میلے کا انعقاد فرانس، ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور بڑے پیمانے پر پاکستانی آموں کی برآمد کرنے والی کمپنی
درانی ایسوسی ایٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔کمشرل قونصلر ڈاکٹر وانی کے مطابق پاکستانی آموں کی مشہور اقسام میں سندھڑی، چونسا، انور رٹول ہیں جنہیں خصوصی طور پر پاکستان سے اس تقریب کیلئے منگوایا گیا ہے۔ رنجیس مارکیٹ میں پاکستانی سٹال پر آنے والے مہمانوں کی آم اور آموں کے تازہ جوس سے تواضع کرنے کے علاوہ انہیں بطور تحفہ بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے اپنی گفتگو کے دوران سٹیفن لایانی، صدر رنجیس اور ایگزیویئر ایسپانا، بانی رنجیس مارکیٹ کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے امید ظاہر کی کہ آموں کے اس میلے کے انعقاد سے فرانس میں بڑی تعداد میں پاکستانی آموں کی برآمداد شروع ہونے میں مدد ملے گی۔ بابر درانی چیف ایگزیگٹیو آفیسر درانی ایسوسی ایٹ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

Paris; Pakistan Mango Festival was held on Thursday at the Rungis international market in the outskirts of Paris which was attended by a large number of major wholesale fruit sellers and buyers, who not only supply fruit to the local French market but also cater to other countries of Europe.

Spread over an area of 234 hectares, Rungis is among the largest wholesale markets of the world for agricultural and food products, a press release reaching here from Paris said.
With a view to introducing Pakistani mangoes in French market, famous varieties including Sindhri, Chaunsa and Anwar Rotal were transported from Pakistan for the festival. A Pakistan pavilion was set up in the market, where mangoes were offered to visitors for taste and given as gifts. Mango drinks were also offered.
Speaking on the occasion, the Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque thanked the President of Rungis Stephane LAYANI and Xavier ESPANA, the founder of Rungis market for gracing
the event.

He said the festival would hopefully lead to kick start the export of Pakistani mangoes to
France in large quantity. Babur Durrani, CEO of Darrani Associates, which sponsored the shipment of mangoes was also present.
The buyers/visitors enjoyed the delicious mangoes and expressed keen interest in exploring possibilities of importing Pakistani mangoes for the French fruit markets.
The festival was jointly organized by the Embassy of Pakistan in Paris, Trade Development

Show More

Related Articles

Back to top button