AJKDailyNews

AJK; journalist oath ceremony at Dadyal press club

تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی تقریب حلف

تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی تقریب حلف ، عبدالشاہد چوہدری صدر منتخب ، عوامی ،سماجی وصحافتی حلقوں کا نو منتخب باڈی کو خراج تحسین ،مجلس عاملہ کے اراکین نے بھی حلف اٹھایا ، تقریب میں بھمبر سے مظفرآباد ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں کے صحافی قائدین اور ممبران پریس فاؤنڈیشن کی بھر پور شرکت ، صحافتی قائدین کا ڈڈیال پہنچنے پر شاندار استقبال ، نئی باڈی میں عبدالشاہد چوہدری صدر ، شجاع الرحمن سیکرٹری جنرل ، عنصر صدیق ملک سینئر نائب صدر ، ہارون بٹ نائب صدر ، عدنان بہزاد ڈپٹی سیکرٹری ، محمد مقصود کشمیری ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، رانا اورنگزیب سیکرٹری مالیات منتخب ، تقریب کی صدارت علاقہ اندرہل کے معروف سماجی راہنماء نمبردار راجہ آزاد خان نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے AKNS کے صدر عامر محبوب نے کہا کہ آزادکشمیر کے کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت حاضر ہیں صحافتی تنظیموں کے قائدین اور ورکز صحافی ہمارے لیے سرمایہ ہیں ، ریاستی اخبارات کے مالکان صحافیوں کو ان کے حقوق دینے کے لیے تیار ہیں تاہم حکومتی سطح پر بھی اس پر کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے ، اس وقت حکومت کی جانب سے ریاستی اخبارات کو اس طرح کے وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے جن میں اخباری مالکان خسارہ پورا کرنے کے بعد صحافیوں کو تنخواہوں کی مد میں رقم ادا کر سکیں ، مشکل حالات کے باوجود ریاستی اخبارات اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے جہاں صحافیوں کی عزت و قار میں اضافہ کا باعث بنے مالکان اپنا نقصان برداشت کرنے کے باوجود کچھ نہ کچھ اپنے ورکروں کو فراہم کر رہے ہیں جب کہ پاکستان سے ریاست میں آنے والے قومی اخبارات کے مالکان کا رویہ اپنے کارکنان کے ساتھ کیا ہے وہ سب جانتے ہیں ، آزاد حکومت سے وہ لاکھوں کے اشتہارات ماہانہ لے لیتے ہیں اور اخباری کارکنان سے بھی لیتے ہیں ، اس کے باوجود اگر آزادکشمیر کی صحافتی قیادت کو کوئی خدشات ہیں وی سینئر صحافیوں کو بٹھا کر ہم سے کسی بھی وقت بات کر سکتے ہیں جس کے لیے AKNS تیار ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر ظفیر بابا نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سینٹرل یونین نے ہمیشہ جاندار کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر ضلع اور تحصیل میں پریس کلبوں کی عمارتیں اور جرنلسٹ کالونیوں کے قیام کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری انچارچ نیشنل پریس کلب راولپنڈی کیمپ عابد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی طویل جدوجہد کے بعد آٹھواں ویج بورڈ ایوارڈ منظور ہوا اس کی منظوری میں جہاں ہم نے طویل جدوجہد کی وہاں آزادکشمیر بالخصوص ڈڈیال کے صحافیوں کا کردار بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ جاندار رہا اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد / راولپنڈی آزادکشمیر کے صحافیوں کا گھر ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے صحافیوں اور اخباری مالکان کے درمیان جو مسائل حل طلب ہیں ان میں نیشنل پریس کلب میزبان کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں صحافی کارکنان اور قائدین آپس میں اتحاد کی فضاء قائم کریں ، تقریب سے سنٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صدر سید ابرار حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی یو جے صحافیوں کی آزادکشمیر میں نمائندہ تنظیم ہے ممتاز شمیم چوہدری مرحوم کی قیادت میں جو سفر شروع کیا تھا وہ منزل کے حصول تک جاری رہے گا ، سی یو جے مظفرآباد کے صدر مسعود عباسی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ اخباری مالکان کارکنان محنت سے کمائیں اور کارکنان کو حقوق سے محروم رکھیں ایسا اب نہیں ہو گا ہم نے 30 جولائی تک ایک ٹائم مقرر کیا ہوا ہے اگر اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو عدالتوں سے رجوع کرنے سے گریز نہیں کریں گے ، تقریب سے نو منتخب صدر عبد الشاہد چوہدری نے کہا کہ آج کی تقریب میں بھمبر سے تاؤ بٹ تک آنے والے صحافیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں ، چھوٹے سے خطے میں آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے صحافیوں کی آمد سے آج منفرد تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ہم نے صحافتی قائدین کی حوصلہ افزائی کی ، انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب ڈڈیال اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی و سماجی مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اس وقت جہاں ڈڈیال کے صحافیوں کے مسائل ہیں ہم ان سے بھی غافل نہیں اور نہ ہی عوامی مسائل کو نظر انداز کر سکتے ہیں ان شاء اللہ پریس کلب کے تمام، دوست یک جان ہو کر عوامی و سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،تقریب سے کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر عابد حسین شاہ ، پریس فائڈیشن کے ممبر ناصر شریف بٹ ، چواخالصہ پریس کلب کے صدر منیر چشتی ، پریس کلب چکسواری کے صدر عنصر غزالی ، اسلام آباد کے سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی ، ذیشان قریشی ، وقار چوہدری ، اسلام گڑھ کے صحافی الیاس راجپوت ، صدر انجمن تاجران ڈڈیال انور لطیف ڈار ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر معروف شاعر طارق دکھی نے سیف الملوک نے کلام پیش کیا اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے سینئر صحافی شجاعت بخاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ، تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ محمد نزیر ، سابق ایڈمبسٹریٹر چوہدری محمد نواز ، تحصیل صدر پی پی نمبردار الطاف ارشد ، سابق چئیرمین ضلع زکواہ لالہ ارشد کیانی ، سابق چیئرمین زکواۃ ادریس مغل ، ن لیگ کے راہنماء ندیم مشتاق ، وقار احمد میر ، کشمیر بلڈ بنک کے صدر حاجی مسعود ، امجد خواجہ ، ینگ بلڈ بنک کے حبیب چغتائی، مانی بٹ ، سابق صدر بار صغیر غوری ، پرنسپل عبد المنیر بزمی ، ملک تصور علی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی تقریب حلف میں سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے صدر سید ابرار حیدر شاہ اور دیگر تمام صحافیوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button