DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Raja Sagheer to be given reception at Choa adda by supporters from Rajaam

مین اڈا چوآخالصہ سے چوہدری آفتاب رجام کی قیادت میں ایک جلوس کے ساتھ راجہ صغیر احمد کا بھرپور طریقے سے استقبال

مورخہ 8جولائی بروز اتوار پاکستان میں انشاءاللہ شام بجے مین اڈا چوآخالصہ سے چوہدری آفتاب رجام داخلی سنگنی کی قیادت میں ایک بہت بڑے جلوس کے ساتھ راجہ صغیر احمد آف مٹور حلقہ پی پی 7کے صوبائی آزاد امیدوار خادم پوٹھوار کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا اوراس کے بعد یہ ریلی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گی اور صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب رجام داخلی سنگنی کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہو گی اور پھر وہاں باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک اور الصلوۃ والسلام کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور اس پروگرام میں تمام اہل علاقہ رجام اور ملحقہ علاقے کے لوگ دوست احباب راجہ صاحب کی حمایتی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اور وہاں پر بہت ساری عوام راجہ صغیر احمد آف مٹور کی حمایت کا اعلان کرہں گے جس میں دوبیرن نلہ مسلمانہ ۔منیادہ ۔نمبل ۔کنوہا ۔ٹکال ۔چوآخالصہ ۔ماہلی کی یونین کونسل کے دوست احباب صوبیدار محمد یعقوب صاحب اور ان کے بیٹوں کی کوششوں سے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی حمایت کا اعلان کریں گے اور آمدہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد آف مٹور حلقہ پی پی 7کے آزاد امیدوار انتخابی نشان بالٹی کو اللہ کے حکم سے کامیابی دلوائیں گے اور راجہ صاحب بھی انشاءاللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد رجام اور ان تمام ہونین کونسل کی محرومیوں کو دور کریں گے اور ان کے بنیادی حقوق کے لئے کام کریں گے 
اور یہ تمام علاقے سابقہ منتخب ہونے والے نمائندوں کومسترد کر چکے ہیں جسکی وجہ ان علاقوں میں فلاحی کاموں کا نہ ہونا ہے خاص کر سہوٹ بدال سے براستہ سہوٹ بگیال رجام تک روڈ کا نہ بنوانا شامل ہے رجام 
پرائمری سکولوں کا بند ہونا شامل ہے ان کی بلڈنگ کا کوئی پرسان حال نہیں ہماری نسلیں تعلیم و صحت سے محروم ہوتی جا رہی ہیں اسلئے علاقے کی عوام کا کہنا ہے کہ ہم بھیک مانگنے والے نہیں ہیں ہمیں ہمارے بنیادی حقوق چاہئے اب ہم آزمائے ہوئے نمائندوں کا بھرپور طریقے سے بائیکاٹ کرتے ہیں

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button