DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Muhammad Zarif Raja to take out public protest rally in support of Mian Nawaz Sharif

محمد ظریف راجہ کی قیادت میں میاں نواز شریف کے حق میں احتجاجی ریلی

چوآخالصہ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی قیادت محمد ظریف راجہ ممبر سنسر بورڈ کریں گے۔ریلی چوآخلاصہ سے ان کی رہائش گاہ تک ہو گی۔ اس کے بعد ایک انتخابی جلسہ ہو گا جس میں راجہ محمد جاوید اخلاص امیدوار قومی اسمبلی اور راجہ محمد علی امیدوار صوبائی اسمبلی کا خطاب بھی ہوگا۔

حلقہ این اے 58اور حلقہ پی پی 7 میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت

حلقہ این اے 58اور حلقہ پی پی 7 میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ بڑی بڑی سیاسی شخصیات نے اپنے فیصلے تبدیل کرکے مسلم لیگ ن کو پریشانی میں مبتلا کر دیا انتخابات ہونے میں تھوڑاوقت سیاسی حریفوں نے رات دن ایک کر دیا حلقہ پی پی 7مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا یہاں سے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوتی آرہی ہے مگر حالات بدل چکے ہیں مسلم لیگ ن سے کئی دہائیوں کی رفاقت کوختم کرکے حاجی اورنگزیب نے اپنے کنبہ و قبیلہ سمیت تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری عظیم کی مکمل حمایت کا اعلان اور مکمل سپورٹ اور انتخابی مہم چلانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے حاجی اور رنگزیب کی تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کے اعلان کو یوسی چوآ خالصہ کی سیاست میں ایک بڑا بریک تھرو سمجھا جارہاہے

راہنما پاکستان تحریک انصاف برطانیہ راجہ امتیاز حسین لنگڑیال نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

راہنما پاکستان تحریک انصاف برطانیہ راجہ امتیاز حسین لنگڑیال نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے حلقہ این اے 58،پی پی 7میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی الیکشن مہم چلانے کے لیے پاکستان آئے ان کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی امیدواروں کی الیکشن مہم میں تیزی آئی ہے راجہ امتیاز حسین لنگڑیال نے علاقہ کے طوفانی دورے بھی شروع کر دیئے ہیں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لیے ووٹ حاصل کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیئے ہیں اس موقع پر راجہ امتیازحسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ عمران خا ن کا ویژن نئے پاکستان کی تعمیر ،کرپشن سے پاک پاکستان کامیاب ہو رہا ہے عوام جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے لیے آرہے ہیں ملک بھر سے ممتاز سیاسی شخصیات اور بڑے بڑے سیاسی گروپ شمولیتں اختیار کر رہے ہیں اس صورتحال میں مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انھوں نے کہا کہ 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button