DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Musharraf was last person to sentence Nawaz Sharif, Shahid K Abbassi

نواز شریف کو سزا پہلی بار نہیں دی گئی, سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا پہلی بار نہیں دی گئی مشرف دور میں بھی انہیں ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی تھی اب بھی نوا ز شریف کو سزا سنائی گئی ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے نواز شریف ہمارے قائد تھے ہیں اور رہیں گے اور ماضی کی طرح ہم آئند ہ بھی ان کے شانہ بشانہ جدو جہد کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام یوسی بگا شیخاں کے گاؤں ہرکہ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سلیم کیانی ،زبیر کیانی، حفیظ کیانی، عصمت کمال کیانی، ماجد کیانی نے ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جو شخص تین بار ملک کا وزیر اعظم رہا جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسحیر بنایا جس نے بندرگاہیں،ائر پورٹ ،موٹر ویز تعمیر کی اور ملک کو دہشتگردی او رانرجی بحرانوں سے نجات دلائی ہم اس کے ساتھ آج کیا سلوک کر رہے ہیں یہ ہم سب کے سوچنے اور سمجھنے کی بات ہے ۔جنرل مشرف اور آصف علی زرداری نے اپنے ادوار میں مناسب ماحول ملنے کے باوجود ان مسائل پر توجہ نہ دی تھی ہم نے سازشوں اور دھرنوں کے باوجود ملک میں امن بحال کیا کراچی کی روشنیاں بحال کیں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں کس کو آنا چاہئیے اس کا فیصلہ کسی اور کو نہیں آزادانہ ماحول میں لوگوں کو کرنے دیا جائے ۔لوگوں کے اعتماد سے قائم ہونے والی حکومت ہی ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کر سکتی ہے ۔پی ٹی آئی کے دعوے اور وعدے دلفریب ہو سکتے ہیں مگر حقیقت ان کے برعکس ہے ان کے پاس نیت ہے نہ تجربہ انہوں نے کے پی کے کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کیا دنیا پوری کا اتفاق ہے ملک اور قوم کی ترقی مضبوط معشیت میں ہے نوجوانوں کو روزگار بھی مضبوط معشیت میں ہی دیا جا سکتا ہے جدید شاہراہیں موٹرویز قومی خزانے کا ضیائع نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی کا زینہ ہیں ۔ہم نے ٹیکس نظام کواصلاحات کے ذریعے بہتر بنایا اور اس کے اثرات عنقریب پورے ملک میں نظر آئیں گے ،ہم نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار کو انجوائے نہیں کیا بلکہ دن رات محنت کر کے ملک اور قوم کو مضبوط کیا ہے اور نگران حکومت کو 2013کے مقابلے میں زیادہ مستحکم پاکستان دے کر آئے ہیں ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے نعرے سے متاثر نہ ہوں یہ نعرے لگانے والوں نے کے پی کے میں بھی کوئی خدمت نہیں کی ملک نے ہمیشہ اس وقت ترقی کی جب اس پر مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ۔عمران خان مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے یہ مخالفین کو گالیاں دینے کے سوا کچھ اور کر بھی نہیں سکتے عوام ملک اور نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر قومی ترقی کے پہیے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Kallar Syedan; Ex PM Shahid Khaqan Abbassi said that the court decision against Nawaz Sharif will be challenged, it is not first time he has been sentenced, last time it was Musharraf.

میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا کی مذمت

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور عین انتخابات کے موقع پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے جیسے نواز شریف ہی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں نوا زشریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ا ب کسی اور ذرائع سے نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ یہ بات مت بھولیں کہ نوا ز شریف قوم کے حقیقی رہنما ہیں انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جا سکتا ہے مگر کروڑوں لوگوں کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا۔

راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کے اعزاز میں ایک اجتماع آج بروز اتوار صبح دس بجے چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں محمد ظریف راجا کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہا ہے

حلقہ این اے 58اور پی پی 7سے مسلم لیگی امیدواروں راجہ جاوید اخلاص اور راجہ محمد علی کے اعزاز میں ایک اجتماع آج بروز اتوار صبح دس بجے چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں محمد ظریف راجا کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہا ہے ۔نواز شریف کو دی جانے والی سزا کے باعث انتخابی اجتماع کو احتجاجی اجتماع میں بدل دیا گیا ہے امیدواروں کو چوآخالصہ پل سے ریلی کی شکل میں ڈھوک سنگال لایا جائے گا ۔

عطائی ڈاکٹروں نے علاقے میں ڈیرے ڈال لئیے,چک مرزا کے راجہ محمد ولید ایوب

چک مرزا کے راجہ محمد ولید ایوب نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں نے علاقے میں ڈیرے ڈال لئیے ہیں اور وہ لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن کی جانب سے چھاپوں کے بعد ان عطائی ڈاکٹروں نے کلر سیداں کو اپنا مسکن بنا لیا ہے یہ آج بھی چک مرزا ،دھمالی ،سکوٹ اور دیگر علاقوں میں کلینک کھول کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔یہ عناصر جعلی میڈیکل کرانے اور مقدمات کے اندراج میں بھی لوگوں کی معاونت کر رہے ہیں اور غیر معیاری کمپنیوں کی پروڈکٹس فروخت بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button