DailyNewsKallar Syedan

Raja Parvez Ashraf can clean sweep in Kallar Syedan

راجہ پرویز اشرف عوامی مقبولیت کے باعث تحصیل کلرسیداں سے کلین سوئپ کرسکتے ہیں

 راجہ پرویز اشرف عوامی مقبولیت کے باعث تحصیل کلرسیداں سے کلین سوئپ کرسکتے ہیں، انکی شخصیت اور ملنساری کی وجہ سے عوام اور سیاسی دھڑے جوق در جوق انکی حمائت کررہے ہیں۔ یونین کونسلز سموٹ ، منیاندہ ، چوآخالصہ، دوبیرن کلاں، کنوہا، اور نلہ مسلماناں کی اکثریت راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہے ۔ایک سروے کے مطابق تحصیل کلرسیداں کی حلقہ این اے 58سے ملحقہ یونین کونسلز میں مضبوط سیاسی دھڑے انکی حمائت کررہے ہیں اور شنید کی جارہی ہے کہ وہ تحصیل کلرسیداں سے بھاری لیڈ کے ساتھ کامیاب ہوں گے ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ایک عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو اپنا شعار بنایا اور بے لوث عوام کی خدمت کی ۔حلقہ کی تبدیلی کے باعث یہاں کے لوگ راجہ پرویز اشرف کی وجہ سے بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اس سے قبل یہ حلقہ شاہد خاقان عباسی کا تھا جنہوں نے بطور وزیر اعظم یہاں کی عوام کو مایوس کیا اور کوئی قابل ذکر ترقیاتی پروجیکٹ نہ دے سکے ان کے برعکس راجہ پرویز اشرف نے اپنے وزیراعظم کے دور میں اپنے علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جن میں سوئی گیس کی فراہمی سرفہرست ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی کامیابی علاقہ کی بہتر ترقی کی ضامن ہوسکتی ہے ، ماضی میں اس علاقے کو ہمیشہ نظرا نداز کیا گیا کئی وعدے کیے گئے جو وفا نہ ہوسکے اب عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ہی واحد لیڈر ہیں جو ہمارے علاقے کی تقدیر بدل سکتے ہیں، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسر اآپشن موجود نہیں ہے۔

شاہ باغ میں قصاب من مانے نرخ وصول کرنے لگے

شاہ باغ میں قصاب من مانے نرخ وصول کرنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں ، گوشت کے من مانے ریٹس مقرر کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے موٹے گوشت کے سرکاری نرخ 350روپے فی کلو مقرر ہیں جبکہ قصابوں نے خود ساختہ ریٹس مقرر کر لیئے ہیں اور موٹا گوشت فی کلو 400روپے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے خریداروں کے اصرار پر بدتمیزی شروع کر دیتے ہیں جبکہ گوشت بھی بیمار اور لاغر جانوروں کا فروخت کرتے ہیں عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصابوں کو گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر گوشت فروخت کرنے کا پابند بنائیں اور کو قصاب بیمار جانور وں کا گوشت فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button