DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch M Azeem holds PTI meeting at marrige hall

چوہدری محمد عظیم، نے الفضل میرج ہال میں منعقدہ تقریب

عمران خان نے ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کیخلاف جو مہم چلائی اور کرپٹ عناصر کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیااور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اس سے متاثر ہو کر لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں کرپشن کے ناسور ملکی جڑو کو کھوکھلا کیا اور عوام کو مسائل کی دلد ل میں دھکیلا اب ہر باشعور پاکستانی عمران خان کو ہی امید کی آخری کرن سمجھ کر تحریک انصاف کے کارواں کا حصہ بنتا جا رہا ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج چوہدری محمد عظیم، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی، ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، شہزادہ خان نے الفضل میرج ہال میں منعقدہ تقریب جس میں شہر کی معروف شخصیات حاجی اصغر قریشی، شیخ الطاف حسین، شیخ احتشام اور مرزا عامر امتیاز کی تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے موقف کے تائید اور حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ملکی فلاح و بہبود کی خاطر تحریک انصاف کے کارواں میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ادھر بھاگپور میں معروف شخصیت مرزا مختارنے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں کیااس موقع پر الحاج چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے مرزا مختار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اپنی حمایت کا یقین دلاکر ان کامیابی کو یقینی بنایا اس موقع پر مرزا مختار نے اپنی برادری اور دوست احباب کے ہمراہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا

ن لیگ کے دور حکومت میں مفادات اٹھانے والے غائب

ن لیگ کے دور حکومت میں مفادات اٹھانے والے غائب، مشکل وقت میں جیلیں اور مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکن پھر سڑکوں پر، احتساب عدالت کے فیصلہ کیخلاف خواجہ محمد جہانگیر، پرویز اقبال مغل، مبشر حسن ،عامر میر،مظہر وارثی، حبیب مغل، شفقت اقبال، ملک حارث کی قیادت میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا مظاہرہ اور جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلہ کیخلاف اور میاں نوازشریف کے حق میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے دفتر سے خواجہ محمد جہانگیر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی نے جی ٹی روڈ پر گشت کیا اور واپس چوک جی ٹی روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ انتقامی کارروائی ہے جو کسی صورت قبول نہیں نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کا خواب دیکھنے والے احمق ہیں یوتھ ونگ کی اس ریلی میں بمشکل ڈیڑھ درجن افراد شامل تھے جن میں اکثریت ایسے کارکنوں کی تھی جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے جبکہ مفادات اٹھانے والے مفاد پرست اور سیلفی گروپ اس احتجاج سے مکمل طور پر لاتعلق رہے

گوجرخان میں مسلم لیگ تینوں نشستوں پر کلین سویپ کرے گی

مسلم لیگی کارکن احمد شاہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان میں مسلم لیگ تینوں نشستوں پر کلین سویپ کرے گی میابی مسلم لیگی امیدواروں کا مقدر بن چکی ہے بڑے بڑے دھڑے اور اہم شخصیات مسلم لیگی امیدواروں کی حمایت کر رہی ہیں جس سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں تحصیل گوجرخان میاں محمد نوازشریف کے جانثاروں کی دھرتی ہے یہاں سے اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی اور اب بھی مسلم لیگ ہی کامیاب ہوگی احمد شاہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی 

چند سیاسی یتیم جو گھنٹے بعد اپنی سیاسی جماعت کو تبدیل کرتے ہیں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے

 پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان سٹی کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان شہر کے چند سیاسی ابن الوقت ، سیاسی مسافروں نے اپنے نئے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ختم کرنے کی نوید سنا کر اپنے مفادات نکلوانے کی کوشش کی ہے ، شہر کے چند سیاسی یتیم جو گھنٹے بعد اپنی سیاسی جماعت کو تبدیل کرتے ہیں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عوام نے ان انتخابات میں ان سیاسی یتیموں کو بھی شکست دینی ہے جن کی وجہ سے سیاست گندی ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے سیاسی مہاجر گوجرخان شہر سے بری طرح شکست کھائیں گے اور ان کی اگلی جماعت ان کا انتظار کررہی ہے ، پارٹیاں بدلنے والے لوگ کسی بھی جماعت کے کارکن نہیں ہوتے بلکہ اپنی ذات کے غلام اور وقتی فائدے اٹھانے والے ہوتے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button