DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Uncle shot dead by nephew in village Daryal

کلر سیداں کے قریب را ت گئے نوجوان بھانجے کی فائرنگ سے ماموں موت کی نیند سو گیا

 

کلر سیداں کے قریب را ت گئے نوجوان بھانجے کی فائرنگ سے ماموں موت کی نیند سو گیا۔منصور علی ولد ملک مطلوب حسین اعوان سکنہ ڈریال نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی محمود حسین عمر 25سال جو کری ڈبہ چلاتا ہے رات ساڑھے نو بجے وہ گھر سے نکل کر باہر گاڑی میں جا کر بیٹھ گیا اور گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر فائرنگ کرنے لگا جب پسٹل رک گیا اور فائر نہ ہوا تو گھر کے قریب کھڑے اپنے بھانجے ملک ابرا ر ولد محمد مسعود کو پستول دیتے ہوئے کہا کہ اس کو زرا چیک کرو جس سے برسٹ فائر ہو گیا اور تمام گولیاں میرے بھائی محمود حسین کے جسم کے مختلف حصوں پر لگیں فائرنگ کی آواز سن کر میں اور دیگر موقع پر پہنچے تو میرا بھائی کیری ڈبے کی ڈرائیونگ سیٹ پر خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا تھا۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

کلر سیداں کا 18 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کلر سیداں کا 18 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ حماد نامی نوجوان جو کلر سیداں میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں میٹرک کا طالب علم تھا اپنے والد کے ہمراہ کراچی گیاہوا تھا جہاں وہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔متوفی کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں بلدیانی نمائندوں سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں گریڈ 17کے 179اسسٹنٹ کمشنرو ں کو فوری طور پر تبدیل کر کے احکامات پر عمل درآمد کرا دیا

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں گریڈ 17کے 179اسسٹنٹ کمشنرو ں کو فوری طور پر تبدیل کر کے احکامات پر عمل درآمد کرا دیا۔اے سی کلر سیداں غلام مصطفیٰ کو کلور کوٹ بھکر ،اسے سی شالیمار ٹاؤن لاہور علی اکبر کو کلر سیداں ،احمد رضا بٹ کو چونیاں سے کوٹلی ستیاں ،چیف آفیسر بلدیہ مری نجیب اللہ ترین کو اے سی گجرانوالہ صدر ،اویس منظور تارڑ کو کھاریاں سے جنڈ،ظہیر انور پھالیہ سے کہوٹہ ،ماجد بن احمد کامونکے سے حضرو ،نعمان فاروق تارڑ ملک وال سے پنڈی گھیب ،تسنیم علی خان پنڈی صدر سے ہیڈ کواٹر ،عمر افتخار شیرازی پسرور سے پنڈی صدر، عنبر گیلانی پنڈی کینٹ سے دینہ ،زاہد خان جہلم سے پنڈی گھیب ،لیاقت علی کلہوڑو پنڈی سٹی سے فیصل آباد، عرفان خان بتانی جھنگ سے پنڈی سٹی، مہرین فہیم عباسی گوجر خان سے اٹک ،مرزا سلیم اٹک سے گوجرخان،عدنان فرید بھلوال سے مری ،وقاص سلیم ٹیکسلا سے سرگودھا ،سدرہ انور جہلم سے ٹیکسلا ،شاہد ندیم کوٹلی ستیاں سے لیہ ،مس جنت نیکو کارہ حسن ابدال سے چوا سیدن شاہ،مجاہد عباس پنڈ دادن خان سے کلر کہار، گوہر زمان میانوالی سے پنڈ دادن خان ،محمد اعجاز سوہاوہ سے نور پور تھل، طارق بسرا راولپنڈی سے سوہاوہ ،عبدالماجد تلہ گنگ سے عیسیٰ خیل،محمد فہیم کو تلہ گنگ اور محسن اقبال کو اے سی چکوال تعنیات کر دیا گیا۔

عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچا دیا گیا, چوہدری محمد عظیم

این اے58سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچا دیا گیا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم ووٹ کی پرچی کے ذریعے عمران خان کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا کر نئے پاکستان کی عملی بنیاد رکھے ۔انہوں نے گزشتہ روز چوآ خالصہ کے قریب گیدر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باریاں لگانے والوں نے ملک کو تباہ کیا اداروں کو کمزور کر کے کرپشن کو فروغ دیا گیا لوگ دو وقت کی روٹی صاف پانی اور ادویات کے لیے ترستے رہے مگر حکمران میٹرو بناتے رہے ۔لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کئیے بغیر صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دیگر جماعتوں کی طرح اپنے کسی رشتہ دار کو کوئی انتخابی ٹکٹ نہیں دیا ،پی ٹی آئی میں خاندانی وراثت نہیں بلکہ کارکن میرٹ پر اوپر آتے ہیں۔پی پی 7سے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ عمران خان قوم کی آخری امید ہیں جنہوں نے کرپٹ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائی عمران خان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں ہیں اب بال عوام کی کورٹ میں ہے وہ مجرموں اور قاتلوں کو محفوظ راستے فراہم کرنے والوں کی بجائے صرف انہی لوگوں کو ووٹ دیں جنہیں عمران خان نے نامزد کیا ہے ۔

راجہ جاوید اخلاص کا کنوہا ،سہوٹ ،ماہلی ،باغ جمیری ،ممیال ،ممیام میں انتخابی اجتماع سے خطاب

این اے 58سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پوری قوم آج بھی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ،ہم نے مخالفین کی طرح ذاتی تجوریاں نہیں بھریں عوام کی خدمت کی ہے 360کلو میٹر ز سڑکیں تعمیر کر کے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کی ہیں انہوں نے کنوہا ،سہوٹ ،ماہلی ،باغ جمیری ،ممیال ،ممیام میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دم توڑ چکی ہے انتخابات کے بعد عمران خان کی جماعت بھی تتر بتر ہو جائے گی دھرنوں اور تشدد کے ذریعے حکومت گرانے والوں کے خواب عوام 25جولائی کو ناکام بنا ڈالیں گے ۔امیدوار پی پی 7راجہ محمد علی نے کہا کہ ن لیگ نے قوم کی خدمت کی اداروں کو مضبوط کیا قوم کو دہشتگردی اور انرجی بحرانوں سے نجات دلائی ۔ہماری کارکردگی کا تقاضا ہے کہ عوام انتخابا ت میں صرف نوا ز شریف کے نامزد شیروں کو ہی ووٹ دیں ۔

پیر سید کرم شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات

پیر سید کرم شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات لٹوال میں اختتام پذیر ہو گئی اس موقع پر شہباز بھٹی اور راجہ شعیب نڑالی کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا انتہائی کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں اطراف سے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم شہباز بھٹی کی ٹیم ایک گول کی برتری سے فاتح قرار پائی ۔شہباز بھٹی بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button