DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Western Gujar Khan waving towards PTI

گوجرخان کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ,تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

گوجرخان کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ، پیپلزپارٹی غربی گوجرخان کے اہم رہنماؤں نے اپنے ہزاروں دوست احباب سمیت تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر کے ان کی کامیابی کی نوید سنادی اہم اور بڑے دھڑے کی تحریک انصاف میں شمولیت نے گوجرخان کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی سابق وائس چیئرمین شیخ عبدالرزاق آف نڑالی ، چوہدری ابرار رشید چیئرمین یو سی جاتلی، شیخ طاہر اشفاق چیئرمین یو سی نڑالی، راجہ سعید اقبال سابق نائب ناظم، راجہ عبدالقیوم سابق ناظم پنجگراں کلاں، چوہدری سجاد حسین سابق چیئرمین راماں، محمدریاض ٹھکر،شیخ فیصل اشفاق سابق ناظم موہڑ ہ نوری نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر چوہدری محمد عظیم امیدوار قومی اسمبلی، راجہ طارق کیانی ، چوہدری ساجد محمود امیدوار پی پی 9، چوہدری جاوید کوثر امیدوار پی پی 8،راجہ طارق عزیز بھٹی، شہزادہ خان، ثاقب بیگ ایڈووکیٹ، عبدالغفور کیانی، ملک نوید جاوید، راجہ آصف ودیگر بھی موجود تھے تحریک انصاف کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم، چوہدری ساجد محمود اورچوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ شیخ عبدالرزاق کی قیادت میں ہمارے قافلہ میں شامل ہونے والے اس مضبوط اور بااثر گروپ سے حلقہ میں انتخابات سیاست کا رخ تبدیل ہوگیا ہے 25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگاشیخ عبدالرزاق گوجرخان کی علاقائی سیاست میں اہم مقام و حیثیت رکھتے ہیں ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت بلاشبہ تحریک انصاف کے ووٹ بنک میں بھاری اضافے کا باعث ہے جس سے مخالف امیدواروں کیلئے مشکلات اور باعث پریشانی ہے ان کا تحصیل بھر میں وسیع حلقہ احباب اور مضبوط دھڑا ہے اس موقع پر الحاج چوہدری محمد عظیم امیدوار این اے 58نے پوٹھوہار پریس کلب کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا 

نوازشریف کیخلاف منفی ہتھکنڈوں کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں, راجہ علی اصغر

مسلم لیگی رہنما راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ مختلف ادارں کے دباؤ اور حربوں کے باوجود آمدہ عام انتخاباتمیں ن لیگ ایک مرتبہ پھر واضح اکثریت حاصل کرے گی نوازشریف کیخلاف منفی ہتھکنڈوں کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ممکنہ سزا پاکستانی عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی ان کیخلاف بننے والے مقدمات میں ابھی تک کچھ نہیں نکلا سیاسی میدان میں نوازشریف ایک حقیقت کا نام ہے راجہ علی اصغر نے کہا کہ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود نوازشریف کے جانآر ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں

تاجروں نے راجہ محمد جوادکو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا

گوجرخان حلقہ پی پی8سے ایم ایم اے کے امیدوار راجہ محمد جواد نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مین بازار ،سروس روڈ اور حلوائی گلی میں شاپ ٹو شاپ جاکر تاجروں سے ملاقاتیں کیں ،حافظ محبوب احمد ،خواجہ کبیر ،مرزا طارق ،راجہ عمیر خان ،قیصر ودیگر ان کے ہمراہ تھے تاجروں نے راجہ محمد جواد کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر راجہ محمد جواد نے کہا کہ آمدہ عام انتخابات میں نیک اور بے لوث امیدواروں کو کامیاب کرا کے عوام اپنے مسائل و مصائب کم کرسکتے ہیں ،جھوٹے ،چور لٹیروں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجے جانے والے نمائندوں سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں ،راجہ محمد جواد نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نے پورے ملک میں باکردار اور مخلص افراد کو ٹکٹ دیکر انتخابی میدان میں اتارا ہے ہماری قیادت پر کسی قسم کی کرپشن کا دھبہ نہیں ہے تاجروں نے اس دوران راجہ محمد جوادکو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا 

گوجرخان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر شہر ودیگر مقامات پر لگے پینا فلیکس اتارے کا کام جاری

گوجرخان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر شہر ودیگر مقامات پر لگے پینا فلیکس اتارے کا کام جاری ،بلدیہ کا عملہ اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے پینا فلیکس اتروائے ،الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق صرف کپڑے کے بینرز ،جھنڈے لگانے کی اجازت ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلدیہ اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں امیدواروں کے لگے پینا فلیکس اتارنے کا سلسلہ جاری رکھا ،بلدیہ گوجرخان کے آفیسر چاند مبین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ہی امیدوار کپڑے کے بینرز لگا سکتے ہیں جبکہ جاری کردہ سائز کے مطابق پمفلٹ وغیرہ بنوا سکتے ہیں پینا فلیکس والے ہینگر کسی صورت نہیں لگانے دیئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں امیدواروں کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کپڑے کے بینرز وغیرہ بنوائیں 

یوم سیاہ کی مناسبت سے 2تقریبات کا انعقاد

یوم سیاہ کی مناسبت سے 2تقریبات کا انعقاد ہوا، ایک تقریب سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء متبادل امیدوار سابق وزیراعظم امیدوار قومی اسمبلی عبدالرحمان مرزا کی رہائشگاہ پر زیر صدارت پیپلز پارٹی کے متبادل امیدوار صوبایء اسمبلی حلقہ PP8محمدر مضان مرزا ایڈووکیٹ منعقد ہوئی ، جس میں مبشرطفیل ، عبداللہ شریف ، ابوبکر عتیق، عبدالرزاق مرزا ، محمد شہزاد ، محمد فاروق سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب میں ضیاء الحق کے آمرانہ فیصلے کی مذمت کی گئی ، شہید بھٹو اور ان کی منتخب حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، اسی حوالہ سے دوسری تقریب سرور اینڈ شریف لاء چیمبر بالمقابل ڈی ایس پی آفس جی ٹی روڈ گوجرخان منعقد ہوئی سکھو کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر بابو اعجاز کی صدارت میں منعقد ہوئی ، تقریب میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء ساجد بھٹی ، عبدالرحمان مرزا ، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ، عدنان ، مبشر طفیل ، شفیق بھٹی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مقررین میں ساجد محمود بھٹی ، ماسٹر بابو اعجاز، عبدالرحمان مرزا اور محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 41برس قبل یہود عنود کی سازش کارگر ثابت ہوئی عالم اسلام کے سب سے بڑے رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا اور جمہوری قوتوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے اور ایک فرضی مقدمے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کے ذریعے پھانسی لگایا گیا ان کے چاہنے والوں کی پیٹھوں پر کوڑے برسائے گئے جیلوں کے دروازے کھول دیئے گئے اور ملک میں ظلم اور اندھیر نگری کا ایسا راج نافذ کیا گیا جس کے اثرات آج 41برس گزرنے کے باوجود بھی پائے جارہے ہیں ، ملک میں منشیات ، کلاشنکوف کلچر، مذہبی منافرت پھیلائی گئی ملک میں بم دھماکوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو ا اور پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا محترمہ بے نظیر بھٹو نے والد کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کی جس کے نتیجے میں دہشتگردوں نے انہیں بھی شہید کر دیا، آج بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری عوام کی قیادت کر رہے ہیں اورجمہوریت کے سفر کی جانب بڑھ رہے ہیں خیبر سے کراچی تک 25جوالئی کے انتخابات میں عوام ان کے نانا اور والدہ کی عطیم قربانیوں کے پیش نظر ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے آج کے دن کی مناسبت سے ہر آمرانہ سوچ فیصلوں اور ضیاء الحق کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جس اقدام کے ذریعے مارشل لاء لگا کر منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا ، ضیاء الحق کی باقیات نواز شریف اور ان کے حواریوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اگر ذوالفقار علی بھٹو صاحب کو شہید نہ کیا جاتا تو ملک خدادا د مسائل کے گرداب میں نہ ہوتی ، کشمیر فلسطین آزاد ہوتے اور پاکستان دنیا کی سپر پاور ہوتا غربت ، جہالت ، ناانصافی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا، ان رہنماؤں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ جمہوری رویوں کو پروان چڑھاتے ہوئے ملک کی خدمت کریں اور آمرانہ اقدام کی مخالفت کریں ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button