DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Gov girls elementary school, Goleen awarded performance certificate

گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول گولین کو ہائی پرفارمنس سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول گولین کو ہائی پرفارمنس سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔گزشتہ دنوں گوجرخان اسلامیہ ہائی سکول میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے پرائمری اور ایلمینٹری سکول کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی(وومن) ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر گو جرخان(وومن) کی جانب سے گزشتہ سال پیک کے امتحان میں سو فی صد نتائج دینے والے سکول سربراہان کوہائی پرفارمنس سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ان میں شرقی گوجرخان میں سے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول گولین بھی ہے جس کی ہیڈ ٹیچر اظہرہ بی بی کو گزشتہ سال پیک کے امتحان میں گریڈ 8میں سو فی صد نتائج دینے پر ہائی پرفارمنس سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button