DailyNewsKallar Syedan

Kallar syedan; Grid water supply scheme collapses

کلر سیداں میں امپرومنٹ گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کا کام التواء کا شکار ہو گیا

کلر سیداں میں امپرومنٹ گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کا کام التواء کا شکار ہو گیا۔منصوبہ کی تکمیل کیلئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی اور سابق معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے 22 جولائی 2016 کو منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔اس منصوبے کی تکمیل کیلئے دو کنوؤں کی کھدائی سمیت چار عدد موٹریں اور ایک عدد واٹر ٹینکر بھی خریداری میں شامل تھا ۔منصوبے پر صرف دو کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی جس کے بعد حکومت پنجاب کی ہدایت پر اکاؤنٹ فور کو معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے کنٹریکٹرز کی لاکھوں روپے کی سکیورٹیاں بھی رکی پڑی ہیں۔کلر سیداں میں گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس کی امپرومنٹ کیلئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی جس سے دو عدد کنوؤں کی کھدائی سمیت 40 گیلن پر مشتمل ایک عدد واٹر ٹینکر،ڈسٹری بیویشن لائنز اور چار عدد موٹریں خریدی جانی تھیں مگر تین کروڑ روپے کے فنڈز منجمند ہو جانے کی وجہ سے 19 ہزار چھ سو ساٹھ فٹ کی لمبائی میں ابھی تک صرف آٹھ ہزار 880فٹ لمبائی کا کام ہی مکمل کیا جا سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو صاف اور بلاتعطل پانی کی فراہمی کا خواب پورا نہ ہو سکا۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستان سے التواء کے شکار منصوبے کا نوٹس لینے اور منصوبہ کی تکمیل کیلئے مزید گرانٹ جاری کروانے کی اپیل کی ہے۔

ستھوانی, شادی کا شاخسانہ ، تین افراد نے ایک شخص کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا

شادی کا شاخسانہ ، تین افراد نے ایک شخص کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور اس دوران جیب سے آٹھ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون سے بھی محروم کر دیا۔محمد اشتیاق سکنہ ستھوانی نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گھر پر ہی ہوتا ہوں۔مورخہ 31مئی گیارہ بجے دن اپنی پہلی بیوی مسماۃ (پ)اور چھوٹی بچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کلر سیداں جا رہا تھا کہ جب میں بنک چوک کنوہا پہنچا تو دوموٹر سائیکلز جس پر تین افراد سوار تھے راستے میں کھڑے تھے جنہوں نے مجھے روک لیااور تینوں نے ہمیں لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں ظفر ولد صفدر ،کامران علی ولد اورنگزیب ،اطلس محمود ولد ابرار سکنائے سینتھہ سکوٹ نے بھیجا ہے کہ تم فوزیہ بی بی کو طلاق دے دوورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے۔دوران تشدد میری جیب سے آٹھ ہزار روپے کی نقدی اور ایک عدد موبائل فون بھی نکال کر لے گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ فوزیہ بی بی سے میں نے دوسری شادی کی ہوئی ہے جس پر ظفر وغیرہ نے میرے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

باولی راجہ مارکیٹ, معمولی تلخ کلامی پر دس سے زائد افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا

معمولی تلخ کلامی پر دس سے زائد افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔وسیم مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ باولی راجہ مارکیٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اپنے کزن فہیم الطاف اور نعمان رمضان عصر کی نماز کیلئے مسجد میں گئے۔حمزہ خان عرف ہم زئی خان نے وضو والی جگہ پر تو تکرار شروع کر دی اس کے بعد حمزہ خان،طور خان،دوست محمد اور احمد زئی دیگر نامعلوم افراد جو تقریب 7/8 تھے نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مسجد سے باہر آ گئے اور آتے ہی ایک شخص نے آہنی راڈ حمزہ خان کو پکڑا دیا جبکہ طور خان مسلحہ آئنی راڈ دوست محمد مسلح آئنی راڈ،امجد زئی مسلح ڈنڈا اور دیگر افراد جو کہ مسلح ڈنڈے تھے نے ہلکارا کہ آج ان کو جان سے مار دوپھر دوست محمد نے مجھے جان سے مارنے کی نیت سے وار آئنی سیدھا میرے سر پر مارا جو مجھے سر پر بائیں جانب لگا۔اس کے بعد حمزہ خان نے وار آہنی راڈ مسمی نعیم الطاف پر کیا جو اس کے دائیں کان پر لگاجس سے اس کا کان بری طرح زخمی ہو گیا۔اس کے بعد طور خان نے وار آہنی راڈ فہیم الطاف پر کیا جو اس دائیں انگوٹھے پر لگا ۔اس کے بعد دوست محمد ،طور خان،حمزہ خان نے آئنی راڈ سے نعیم الطاف پر وار کرنا شروع کر دہئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔وجہ عناد چند دن قبل دوست محمد اور طور خان سے نعیم الطاف کی دکان پر فہیم الطاف اور نعمان کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ایم سی کلر سیداں کا خصوصی اجلاس زیر صدارت وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس

ایم سی کلر سیداں کا خصوصی اجلاس زیر صدارت وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر خالد خان سمیت سرکاری آفسران اور کونسلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی گئی جس کی تمام ممبران نے توثیق کر دی۔اجلاس میں ملک زبیر نے کنونےئرسے مطالبہ کیا کہ وہ ورکس کمیٹی کے اختیارات اور حدود کے بارے ہاؤس کو آگاہ کریں۔ایم سی میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی مرضی سے قانون کو تبدیل کر کے نئی روایت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ۔چوہدری اخلاق حسین نے ہاؤس کو بتایا کہ گوجرخان روڈ پر ادھورے کام کو مکمل کرنے کیلئے ٹف ٹائلز کے استعمال کی بات ہوئی تھی۔کام بند کروانے کے باوجود کام کو جاری رکھا گیا۔عابد حسین زائدی نے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاؤس میں اتفاق ہوا تھا کہ کوئی کونسلر کسی دوسرے کونسلر کی وارڈ میں مداخلت نہیں کرے گا۔دریں اثناء کونسلر صوبیدار(ر) ظفر اقبال بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایم سی کلر سیداں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ایم سی کے اجلاس میں” معزز خواتین و حضرات” کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا.انہوں نے کہا کہ چےئرمین آفس نہیں آتے جبکہ وائس چےئرمین کا کردار” ممنون حسین” جیسا ہے.شہر میں ہر جگہ تجاوزات قائم ہیں جس نے پیدل چلنے والوں کیلئے بے پناہ مسائل پیدا کر رکھے ہیں۔گزشتہ ایک برس میں ابھی تک غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز اور غیر قانونی پارکنگ جیسے مسائل کا خاتمہ کیلئے اقدامات نہیں کئے جا سکے ،شہر میں پبلک کی سہولت کیلئے بیت الخلاء تک موجود نہیں۔قبل ازیں نیلامی و ھڑت فیس،سبزی منڈی،نیلامی بورڈ ٹیکس فیس برائے 2018,19کی ہاؤس سے منظوری لی گئی تا ہم نیلامی اڈہ پارکنگ فیس کے نفاذ پر کونسلر ظفر اقبال بیگ نے ہاؤس کو تجویز دی کہ جب تک ایم سی کلر سید اں کو گاڑیوں کیلئے سرکاری جگہ دستیاب نہیں ہو جاتی اس وقت تک ٹھیکیدار کو اڈا پارکنگ فیس سے روک دیا جائے۔شیخ حسن ریاض نے بتایا کہ اڈا پارکنگ فیس نہ صرف شہریوں بلکہ معزز ارکان کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔راجہ ظفر محمود نے بتایا کہ کلر سیداں دوبیرن روڈ پر واٹر سپلائی اسکیم کا پائپ پھٹ جانے کے باعث صارفین کو تین ماہ کے عرصہ دوران پانی کی سہولت دستیاب نہ ہو سکی۔ اس عرصہ کے دوران کا پانی کا بل معاف کر دیا جائے۔کونسلر ظفر اقبال بیگ نے بتایا کہ ان کی وارڈ میں واٹر اسپلائی اسکیم کی سہولت دستیاب نہیں لہذا تین لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے تا کہ بورنگ کے ذریعے پانی کی سہولیت میسر ہو سکے۔چوہدری اشرف نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ گوجرخان نالہ پر تعمیر کا کام ادھورا پڑا ہوہے ،وارڈ نمبر 10 میں جو رقم بچ گئی تھی نالے پر خرچ کرنے کی بجائے ٹف ٹائلز پر لگا دی گئی۔سیٹھ ضابر نے کہا کہ ایجنڈے سے ہٹ کر بات نہ کی جائے۔

اسلام آباد راولپنڈی کلر سیداں کہوٹہ گوجرخان چکوال اور جہلم کے علاقوں میں بجلی کی بے پناہ لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد راولپنڈی کلر سیداں کہوٹہ گوجرخان چکوال اور جہلم کے علاقوں میں بجلی کی بے پناہ لوڈ شیڈنگ کی اصل وجہ روات گرڈ سٹیشن 500kvہے جس میں فنی نقائص کے باعث دیگر علاقوں کے گرڈ سٹیشن بند کر کے لاکھوں شہریوں اور روزے داروں کو رلایا جاتا ہے ۔جہلم چکوال گوجرخان کلر سیداں راولپنڈی اسلام آباد کہوٹہ کے تمام گرڈ سٹیشن چک بیلی خان روڈ روات پر واقع روات گرڈ سٹیشن 500kvسے لنک اپ ہیں جو فنی نقائص کا شکار ہے وہ شدید گرمی اور دھوپ کو بھی برداشت نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے سسٹم کو بچانے کے لیے اس سے لنک اپ کلر سیداں کہوٹہ گوجرخان جہلم چکوال اور راولپنڈی کے گرڈ سٹیشن بار بار بند کر دئیے جاتے ہیں جس کے بعد باری باری تقریباً تیس منٹ کے لیے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد گرڈ یا فیڈر بند کر دیا جاتا ہے ۔استفسار پر ذمہ دار شخصیت نے بتایا کہ صورتحال میں بہتری صرف بارش کی صورت میں ہی ہو سکتی ہے جب تک باران رحمت نازل نہیں ہوتی لوگوں کو موجودہ کرب ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بارش ہوئی جس سے بجلی چلی گئی ،بارش ایک گھنٹے بعد تھم گئی مگر بجلی تین گھنٹوں کے بعد واپس لوٹی

اونٹ رے اونٹ تیری کو نسی کل سیدھی ،کلر سیداں جہاں شدید گرمی اور دھوپ کے باعث بجلی چلی جاتی ہے وہی بارش کی صورت میں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے ،منگل کے روز شہر کے مین چوک میں نصب ٹرانسفارمر میں فنی نقص کے باعث صبح سے شام تک مین چوک مین بازار چوآ روڈ شیخ ریاض کالونی اور دیگر علاقوں میں بجلی بند رہی سہ پہر چار بجے کے قریب شدید آندھی طوفان گرج و چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے بجلی چلی گئی ،بارش ایک گھنٹے بعد تھم گئی مگر بجلی تین گھنٹوں کے بعد واپس لوٹی ۔

مقدمے میں روپوش ملزم ارشد حسین عرف نمبردار کو گرفتار

تھانہ سول لائن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں روپوش ملزم ارشد حسین عرف نمبردار کو گرفتار کر لیا ملزم نے 87لاکھ روپے کے چیک دے رکھے تھے جو کیش نہ ہوئے تو سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا سب انسپکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم ارشد نمبردار کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے اس کا چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

حلقہ پی پی 9میں کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کی شمولیت کے خلاف چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی درخواست منظور

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد طارق عباسی نے حلقہ پی پی 9میں کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کی شمولیت کے خلاف چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی درخواست منظور کر لی ،انہوں نے عبدالرازق ایڈووکیٹ ،محمد یونس بھٹی ایڈووکیٹ اور ملک اصغر کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ کلر سیداں کی ملحقہ یونین کونسلوں کو پی پی 10جبکہ صرف یوسی بشندوٹ کو پی پی 9میں شامل کر کے مقامی لوگوں کے حقوق کو متاثر کیا گیا۔ہمیں بھی پی پی 10میں شامل کیا جائے عدالت نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دیں اور اس بارے میں 110کی ایک درخواست کو بھی خارج کر دیا ۔

معروف لیگی رہنما صدر انجمن تاجراں چوآ روڈ حاجی طارق تاج پر حملہ

معروف لیگی رہنما صدر انجمن تاجراں چوآ روڈ حاجی طارق تاج پر حملہ پولیس مصروف تفتیش ،حاجی طارق تاج اپنی دوکان پر موجود تھے کہ ارشد منیر اندر داخل ہوا اس نے گالم گلوچ کے بعد ان پر حملہ کر دیا وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا ،کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button