AJKDailyNews

AJK: Dadyal police arrest drug dealing gang

ڈڈیال پولیس کا منشیات فروش گروہ کا ممبر 3عورتوں سمیت گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ڈڈیال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائی پشاور کے ایک بڑے منشیات فروش گروہ کا ممبر 3عورتوں سمیت گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو 100گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق SHOتھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات کے مشہور سمگلر شیر خان سکنہ باڑہ پشاور کا گینگ ممبر ایک کرولا کار میں بھاری تعداد میں منشیات چرس چکسواری اور کوٹلی میں سمگل کرنے کیلئے لے جار ہے چنانچہ اس اطلاع پر DIGمیرپور راشد نعیم خان کے حکم پر SSPمیرپور ریاض حیدر بخاری کی ہدایت اور DSPسردار غالب حسین کی نگرانی میں SHOتھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری کی قیادت میں Asiسمیع اللہ تفتیشی طاہر محمود DFCتجمل بٹ اور دیگر میں سجاد شاہ، تسلیم شاہ، اور شاید محمود پر مشتمل پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کرکے بمقام سالک آباد ڈڈیال کار نمبر 294/ACSروک کر تلاشی لی تو کار کے اندر خفیہ خانوں سے چرس گردہ اعلی کوالٹی 8کلو 100گرام برآمد کر لی جبکہ کار میں سوار ملزمان آمین خان ولد سید محمد سکنہ گلبہار پشاور ،رضوانہ، لیلی اور اعین ساکنان پشاور کو گرفتار کر لیا ایک ملزم شیر خان کی تلاش جاری ہے ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے ڈڈیال کے سماجی و سیاسی حلقوں نے جرائم پیشہ افراد بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف SHOتھانہ ڈڈیال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آزاد کشمیر موجود ہ حکومت اداروں اصلاعات نہ لاسکی عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
آزاد کشمیر موجود ہ حکومت اداروں اصلاعات نہ لاسکی عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ان خیالات کا اظہار راجہ فاروق اکبر ،چوہدری سلیمان ،عبدالواحد ،لالہ نذیر اور دیگر نے کہا کہ این ٹی ایس پاکستان کورٹ کا مسترد شدہ ادارہ ہے آزاد کشمیر میں کرڑوں روپے کمانے لگے پاکستان ہائی کورٹ نے جس ادارے کو ختم کیا آزاد کشمیر حکومت نے این ٹی ایس کو گلے لگا یا لیا کو ئی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے کہا ہے این ٹی ایس کے ادارے کو حکومت کی طرف سے دی گئی لسٹ پر نمبرات کی مارکنگ کی گئی عوام اس کو مستر د کرتے ہیں میرٹ نام کی کوئی چیزنہ ہے موجودہ حکومت روز آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈروں نے اصلاعات لانے کے بچائے مشکلات میں ڈال دیا جن ملازمین کی سروس پانچ سال سے زاہد ہو چکی تھی ان مستقل کرنا حکومت کی زمہ داری بنتی تھی این ٹی ایس کا نفاز اپنی جگہ ایک پلاننگ سے محکمہ تعلیم تعینات ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنا یہ ظلم ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب صرف عدالتی فیصلوں کو اطمنا ن رکھتی ہے اپوزیش جماعتوں نے چپ سادہ لی چونکہ بھرتا شدہ ملازمین کے منہ سے نوالہ چھین لیا ایک نئی پالیسی انتظامی ڈھانچے نے موجود ہ حکومت اور عوام کو اصلاعات لانے کی بجائے مزید مشکلات پید ا کردی انہوں نے کہا ہے تعینات ملازمین کی آسامیامی مشترکر کے ملازمت سے نکالاجا رہا ہے تخلیق آسامیاں کو پھر این ٹی ایس کے تحت پرُ کیا جاتا جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہوا انتقامی کاروائی کی گئی ہیں عوام سراپا اجتماج ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیرحکومت محمد مسعود خالدکے اس موقف کی تائید اد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور کو نذراندا ز کیا جارہا ہے میرپور چکسواری ڈڈیال نے تین بار قربانیاں دی نہ صرف آزاد کشمیر کو بلکہ پاکستان کو روشن کے عوام بجلی سے محروم ملازمتوں سے محروم حق نہ دیا جا تا ڈسٹرکٹ میرپور کا ریونیوایک طرف باقی نواصلاع کا ریونیوایک طرف حکومت آزاد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر و اسپیکر اسمبلی سنےئر وزطارق فاروق نوٹس لیں ہم جینے کا حق دیا جائے 

چودھری محمدموسی نے اپنے آبااجدادکے ایصال ثواب کے لئے سالانہ ختم شریف اورافطارضیافت کا اہتمام کیا

چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدموسی نے اپنے آباواجداد کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے سالانہ ختم شریف کااہتمام کیاقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کااہتمام کی گئی مرحومین کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریب منعقدہوئی مرحومین کی مغفرت کے لئے دعاکرائی گئی قاری عبدالمجیدامام مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم نے دعاکرائی دعائیہ تقریب اورافطاری ضیافت میں سیاسی سماجی شخصیات اورعوام علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی شرکاء میں حاجی چودھری محبوب الرحمن چود ھری اللہ دتہ بسمل ٹھیکیدارمحمدداود خان ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق خان عبدالقیوم کامران اقبال فریدعزیز قاری وقاراحمدمحمدشبیرمحمدفریداحسان اعظم احمداسرار یاسرمجید خالدمحمودحمزہ خالدسمیت دیگرشخصیات شامل تھیں

Show More

Related Articles

Back to top button