DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch Zaheer Sultan selected PPP candiadte for PP7

حلقہ پی پی 7سے چوہدری ظہیر سلطان کو پی پی پی کا امیدوار نامزد

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی عزت کی اور میرٹ پر ٹکٹ دیئے حلقہ پی پی 7کی عوام پر آصف زرداری نے کمال مہربانی کرتے ہوئے حلقہ پی پی 7سے چوہدری ظہیر سلطان کو پی پی پی کا امیدوار نامزد کر دیا ان خیالات کا اظہاپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارے برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7چوہدری ظہیر سلطان نے چوآ خالصہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے غریب عوام کی محرومیاں دور کر سکتی ہے آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے اور چیرمین بلاول بھٹو انشااللہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انھوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کو حلقہ پی پی 7کی سیاسی صورت حال پر تبادل خیال کیا اور ان کو بھرپور اعتماد کو لے کر آج پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 7سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پارٹی کا ٹکٹ حاصل کیا ۔چوہدری ظہیر محمود سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد خالد مرحوم اور سابق پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر وناظم یونین کونسل سموٹ چوہدری محمدایوب کے بھتجے اور سابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی و سابق ممبرضلع کونسل چوہدری سلطان محمود مرحوم کے بیٹے ہے

یونین کونسل دوبیرن کلاں کے مستحقین زکوۃ کی امیدین دم توڑنے لگیں

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے مستحقین زکوۃ کی امیدین دم توڑنے لگیں 30جون قریب آ رہا ہے مگر زکوۃ کمیٹی کی تشکیل نہ ہوئی جس سے زکوۃ فنڈ واپس جانے کا خدشہ مالی سال کے مستحقین زکوۃ ،گزارا الاونس ،غریب طلبا و طالبات موراوظائف سے اور درجنوں بچیاں جہیز فنڈ سے محروم چیرمین یو سی دوبیرن کلاں کو صرف اپنے مسائل سے غرض ،نادار افراد کی مالی امداد نہ ملنے پر کسی سیاسی شخصیت کو کوئی احساس نہیں ہے گھروں میں چھولہے ٹھنڈے ہونے پریونین کونسل دوبیرن کلاں کے مستحقین کی مقامی قیادت کو بددعائیں دینے پر مجبور جس کی تاحال زکوۃ کمیٹی کی تشکیل نو نہ ہو سکی جس سے خدشہ ہے کہ زکوۃ فنڈ واپس چلا جائے گا یونین کونسلدوبیرن کلاں کی عوامی ،سماجی ،رفاعی تنظمیموں نے احکام بالا سے اپیل کہ یونین کونسل دوبیرن کلاں میں زکوۃ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مستحقین زکوۃ کو ریلف مل سکے 

Show More

Related Articles

Back to top button