DailyNews

Rawat; Teenage girl kidnapped from Gorra Gujran

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ فیز8 سے جواں سالہ دوشیزہ اغوا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ماڈل تھانہ روات کے علاقہ فیز8 سے جواں سالہ دوشیزہ اغواء ،سراغ نہ مل سکا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ گوہڑہ گجراں کے رہائشی عبدالرؤف ولد عبدالمجید نے روات پولیس کو رپٹ درج کروائی کہ میری17 سالہ بیٹی ت فیز8 نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام کرتی تھی آج صبح 11 بجے وہ گھر سے کام کے لئیے گئی تو اس دوران گاڑی نمبریAFA382 میں سوار ملزمان نے اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا ہے جسے اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر وہ نہ مل سکی ہے تاہم روات پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال مغوی لڑکی کو برآمد کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے مغوی لڑکی کے ورثاء نے آر پی او راولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے فوری انصاف اور لڑکی کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ روات کے علاقہ سے یکے بعد دیگرے 2 موٹرسائیکل چوری

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ سے یکے بعد دیگرے 2 موٹرسائیکل چوری ،مقامی پولیس برآمدگی میں ناکام تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے فیز8 میں واقع انصاف چارپائی شاپ کے باہر سے ماسیہ گل ڈھوک آدڑہ کا موٹرسائیکل نمبریRIK4583 اور خالق داد سکنہ سرگودھا کا موٹرسائیکل نمبریMNQ7855 کمرشل حب فیز8 سے چوری کر لیا گیا مگر چوری ہونے والے دونوں موٹرسائیکلوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے روات پولیس نے مقدمات درج کر لئیے ہیں ۔

سابق ڈی جی نیب راولپنڈی کرنل (ر)صبح صادق ملک کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں

وات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔سابق ڈی جی نیب راولپنڈی کرنل (ر)صبح صادق ملک کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں جنکی نماز جنازہ آبائی گاؤں پنڈ جھاٹلہ یو سی تخت پڑی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں مختلف شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحومہ کی نماز جنازہ معروف روحانی شخصیت چھپر شریف کے گدی نشین ڈاکٹر مسعود احمد وارثی نے پڑھائی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button