DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Zakat committee chairman appointed in UC Choa Khalsa

یونین کونسل چوآ خالصہ میں زکوۃ و عشر کمیٹی کے چیرمین مقرر کر دیئے گئے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ یونین کونسل چوآ خالصہ میں زکوۃ و عشر کمیٹی کے چیرمین مقرر کر دیئے گئے اس سلسلے میں مسلم لیگی رہنما راجا محمد ظریف کی رہائش گاہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں یونین کونسل چوآ خالصہ کے چار افراد کو یونین کونسل کے زکوۃ و عشر کمیٹی کے چیرمین کے نوٹفیکیشن تقسیم کیے جس میں طاہر محمود بھٹی کو چوآ خالصہ ،ارشد محمود کو رجام ،ٹکال غربی ،عنصر وحید کو ٹکال شرقی،تنویر ارشاد موہڑہ نگڑیال ،موہڑہ ہیراں کے لیے چئیرمین زکوۃ و عشر کمیٹی نامزد کرتے ہوئے انہیں نوٹیفکیشن کی کاپیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات چیف مہربان ،راجہ لال حسین گگھڑ ،راجہ ذوالفقار ساجد ،راجہ فیاض ،راجہ ارشاد ،عدنان بشارت ،راشد کیانی اور دیگر موجود تھے جنھوں نے مبارک باد دی اس موقع پر راجا محمد ظریف نے کہا کہ توقع ہے کہ نو منتخب چیرمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے

ملک اخلاص اعوان کو تنظیم الا اعوان کا چیرمین بننے کے اعزاز میں دنیا بھر سے مبارک باد

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔یونین کونسل سموٹ موضع سمبل کی نوجوان سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ملک اخلاص اعوان کو تنظیم الا اعوان کا چیرمین بننے کے اعزاز میں دنیا بھر سے مبارک باد کا سلسلہ جاری مبارک باددینے والوں میں قاضی اختر محمود ،قاضی عدنان محمود ،قاضی عرفان محمود،قاضی گل محمد ،یاسر بٹ ،سرفراز بٹ اپنے تہنتی پیغام میں کہا کہ نئی ذمہ داری ملنے پر یقیناًوہ تنظیم الااعوان کی سماجی اور فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے تعاون کریں گے 

سرصوبہ شاہ کے معروف مذبیی سکالر مولاناقاری رفاقت حسین نے میڈا سے گفتگو

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارداٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے معروف مذبیی سکالر مولاناقاری رفاقت حسین نے میڈا سے گفتگومیں روزے کے بارے میں کہاکہ پورے ذوق وشوق سے روزے اور تراویح کا اہتمام کیا جائے ان عبادات کا حکم ہمارے فائدے کے لیے دیا گیا ہے۔تاکہ ہم رحمت خداوندی کے خزینوں سے حصہ پا سکیں،یہ عبادات مشروع نہ کی جاتیں تو یہ مبارک اوقات غفلت میں گزرجاتے۔اب غفلت بھی ہوتب بھی محرومی نہ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ تلاوت قرآن پاک کا خصوصی اہتمام ،نوافل میں بھی اور دیکھ کر بھی قیام نماز میں تلاوت سے ایک لفظ پر سو نیکی اورنماز میں بیٹھ کر پڑھنے سے ہر حرف پر پچاس نیکی کا ثواب ملتاہے۔انھوں نے کہاکہ روزے کا ایک مقصد حصول تقوی ہے اگر گناہوں کو نہیں چھوڑا تو روزہ رکھنا گویا بے جان ہے۔انوں نے کہاکہ بازار اور گھریلو کاموں سے جس قدر جلدی ہوسکے فراغت حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ اوقات مسجد کے لیے فارغ کر لینے چاہئیں۔ماہ مبارک اگر اللہ کی صحبت اور خدمت میں گزارنے کا اہتمام کرلیاجائے جیسے ہمارے اکابر کا معمول تھا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button