DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Women killed in gas cylinder explosion in Dhok Sangral, Doberan

کلر سیداں میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث شادی شدہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والی شادی شدہ خاتون دو ہفتے ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئی۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی یونین کونسل دوبیرن کلاں کی ڈھوک سنگرال میں پیش آیا جہاں شادی شدہ خاتون ناشتہ تیار کرنے کیلئے کچن گئی اور دیا سلائی جلاتے ہی گیس سلنڈر پھٹ جانے کی وجہ سے وہاں آگ بھڑک اٹھی اور وہ شعلوں کی لپیٹ میں آ کر شدید جھلس گئی تھی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ا بتدائی طبی امداد کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز چل بسی۔

سروہا چوہدریاں میں,معروف کاروباری راجہ عبدالطیف معمولی علالت کے بعد انتقال کر گئے

سابق نائب ناظم کلر سیداں حاجی زین العابدین عباس کے بڑے بھائی معروف کاروباری راجہ عبدالطیف معمولی علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز پیر شام پانچ بجے سروہا چوہدریاں میں ادا کی جائے گی۔

خریدے گئے موٹر سائیکل کے کاغذ مانگنے پر تلخ کلامی کے نتیجے میں شو روم کے ملازم نے سر پر آ ئنی راڈ مار کر پی ٹی آئی کے عہدیدار کوزخمی کر دیا

خریدے گئے موٹر سائیکل کے کاغذ مانگنے پر تلخ کلامی کے نتیجے میں شو روم کے ملازم نے سر پر آ ئنی راڈ مار کر پی ٹی آئی کے عہدیدار کوزخمی کر دیا ۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔ کلر سیداں کے رہائشی جنید شاہ نے تحریری درخواست میں بیان کیا کہ انہوں نے کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع شو روم سے کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکل خریدا جس کیلئے انہوں نے 50 ہزار روپے بطور ایڈوانس ادا کر دہئے تھے جبکہ باقی رقم ایک ماہ کے اندر ادا کرنی تھی ،موٹر سائیکل کا واؤچر لینے کیلئے شو روم گیا جس پروہاں موجود ملازمین کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس کے نتیجہ میں انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور آئنی راڈ مار کر سر زخمی کر دیا۔ ادھر شور وم کے ملازم نے بھی سید جنید شاہ کیخلاف دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جنید شاہ نے ہمارے شو روم سے موٹر سائیکل خریدا تھا جس کی رقم بقایا تھی ۔رقم مانگنے پر وہ طیش میں آ گئے اور بد کلامی شروع کر دی ۔

چوہدری نثار علی خان تحصیل کلر سیداں کی یوسیز بھلاکھر ،گف،غزن آباد سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

مسلم لیگ ن چوکپنڈوڑی کے رہنما راجہ اظہر حسین آزا د نے کہا کہ عوام علاقہ آئندہ انتخابات میں حلقہ پی پی 10سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی غیر مشروط حمایت کریں گے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے کلر سیداں کے لوگوں پر بڑے احسانات ہیں ،انہوں نے ہمارے علاقے کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ بنایا جس پر عوام علاقہ آج بھی ان کی قیادت پر فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کل کی طرح آنے والے ایام میں بھی چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ہم وفاشعار ہیں محبتوں اور وفاؤں کا قرض چوہدری نثار علی خان کو کامیاب بنا کر لوٹائیں گے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ چوہدری نثار علی خان تحصیل کلر سیداں کی یوسیز بھلاکھر ،گف،غزن آباد سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

زوہیب اکرام  کی والدہ مرحومہ کی وفات پر دلی تعزیت

پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ طارق محمود مرتضیٰ ،ہارون کمال ہاشمی، قمر ایاز ،محسن نوید سیٹھی کے علاوہ مسعود بھٹی ، پرنس جاوید اقبال نے معروف کاروباری نوجوان زوہیب اکرام کے گھر جا کر ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

مقا می تا جر طا ہر محمو د کے و ا لد گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گئے

مقا می تا جر طا ہر محمو د کے و ا لد گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گئے مر حو م کی نما ز جنا ز ہ آ ج بر و ز سو مو ا ر صبح 9بجے گا ؤ ں سر و ہا چو ہد ر یا ں میں ا د ا کی جا ئی گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button