DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Armed robbery commited at post office Gulyana

گوجرخان ، پوسٹ آفس گلیانہ میں ڈکیتی کی واردات، تین ڈاکو پوسٹ آفس کے عملہ سے دو لاکھ 87ہزار چھین کر فرار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان ، پوسٹ آفس گلیانہ میں ڈکیتی کی واردات، تین ڈاکو پوسٹ آفس کے عملہ سے دو لاکھ 87ہزار چھین کر فرارہوگئے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرداربابر ممتاز ، ایس ایچ او اشیاق مسعود چیمہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے گزشتہ روز دن ایک بجے پوسٹ آفس گلیانہ میں ہلمٹ پہنے ایک شخص داخل ہوا اورٹکٹ مانگے اس کے ساتھ مزید دو افراد بھی داخل ہوگئے اور انہوں نے پوسٹ ماسٹر کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر واش روم میں بند کردیا اور پوسٹ آفس میں موجود رقم دو لاکھ 87ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے بتایا کہ واردات کے متعلق چھان بین کررہے ہیں

معروف عزادارسید زوارمروت حسین نقوی کے زیر اہتمام سالانہ مجلس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
معروف عزادارسید زوارمروت حسین نقوی کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزابسلسلہ شہادت امیر المومنین 19رمضان المبارک بروز سوموارچار جون امام بارگاہ شاہ نجف کوٹ سیداں گوجرخان میں منعقد ہوگی مجلس عزا سے ذاکر سید سروش انصر امام سید عمران حیدر ذاکر مشتاق حسین خطیب محمد شبیر کاظمی باوا سید ناصر نقوی مجلس سے خطاب کریں گے

سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے زیر اہتمام علاقہ کے غریب اور نادار لوگوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے زیر اہتمام علاقہ کے غریب اور نادار لوگوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے صدر چوہدری نوید آمین نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا اور اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہمارا مشن حق حقدار لوگوں تک پہنچانا ہے اور غریبوں کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں غریبوں کی خدمت کر کے اجر وثواب میں مزید اضافہ ہوتا ہے اس تقریب میں چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی ماسٹر عادل محمود نے خصوصی شرکت کی

پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافر نمبردارچوہدری یعقوب جو ان دنوں علیل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافر نمبردارچوہدری یعقوب جو ان دنوں علیل ہیں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر غلام قمرنے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی 

آمدہ انتخابات 2018ء سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے اپنی اپنی جماعتوں کے حصول ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
آمدہ انتخابات 2018ء سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے اپنی اپنی جماعتوں کے حصول ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پی پی پی کے متعدد امیدوارسامنے آگئے جبکہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے اپنے پینل کا اعلان کر دیا درخواستیں جمع کرانے کے بعد سیاسی گہما گہمی میں اضافہ امیدوار فی الحال ٹکٹ کے حصول کیلئے دوڑیں لگا رہے ہیں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں قومی اسمبلی کی ایک اوردو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ٹکٹ کے متعدد امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی ہیں ٹکٹ کلیئر ہونے کے بعد امیدواربھرپور عوامی رابطہ مہم کاآغاز کریں گے

مسلم لیگ ن یوتھ وینگ گوجر خان کی نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب الفضل میرج ہال میں منعقد ہوئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ ن یوتھ وینگ گوجر خان کی نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب الفضل میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، قاضی شوکت محمود ، مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ، سید ندیم عباس بخاری، جاسم کنول راہی ،ملک پرویز آف کنگر ،راجہ علی اصغر ،چیئرمین تجاوزات کمیٹی راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ،حاجی جمشید علی صراف ،تنویرشیرازی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر راجہ محمد جاوید اخلاص نے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اورجاسم کنول راہی کی خدمات کوسراہا جنہوں نے یوتھ ونگ کو راولپنڈی ڈویژن میں منظم اورفعال بنانے میں اپنا ہم کردار ادا کیا جبکہ انہوں نے آرگنائزر کمیٹی گوجر خان کے اراکین مبشر حسن شیح احسن، راجہ ساجد خضراسلام قریشی کی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر انہوں نے نومنتخب آرگنائزر کمیٹی گوجر خان کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے

Show More

Related Articles

Back to top button