DailyNewsKallar Syedan

Travelling difficulties for students in Kallar Syedan

سرکاری تعطیلات کے باوجود کلر سیداں کے چند نجی سکولز میں چھٹیاں نہ ہو سکیں، طلبہ اور والدین مشکلات کا شکار

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے 17مئی سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے باوجود کلر سیداں کے چند نجی تعلیمی اداروں میں طلباوطالبات کو تا حال گرمیوں کی تعطیلات نہیں دی جاسکیں جس سے والدین اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ اکثر سکولز میں تعطیلات کی وجہ سے شفٹ کی گاڑیاں بند ہو گئی ہیں جس سے سکول کے طلباوطالبات پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر کے سکول پہنچنے پر مجبور ہیں۔شفٹ والی گاڑیوں کے مالکان کے مطابق وہ چند بچوں کے لیے نقصان پر شفٹ نہیں چلا سکتے جس کی وجہ سے طلباوطالبات لوکل گاڑیوں یا پھر پیدل روزہ کی حالت میں سفر کر نے پر مجبور ہیں۔ تعطیلات نہ دینے والے سکولز میں کلر سیداں با ئی پاس روڈ اور چوآ روڈ پر قائم دوبڑے تعلیمی ادارے الائیڈ سکول اور شاہین سکول بھی شامل ہیں۔ طلبہ اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سکولز میں بھی بچوں کو چھٹیاں دی جا ئیں تا کہ طلبا وطالبات کے مسائل میں کمی آئے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Salaam to you all , this a good website but only problem that I have is that I cannot read Urdu ,I think many others are in same position as me , living in the UK but we want to keep in touch with what happening in our homeland so could you please try to give us more details in English thanks

Back to top button