DailyNewsGujarKhan

مسلم لیگ ن کے دفتر اور ملحقہ مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

PML-N office in Gujar Khan catches fire

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
جی ٹی روڈ کنارے واقع مسلم لیگ ن کے دفتر اور ملحقہ مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پلاسٹک کے گودام میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع ملتے ہی 1122اور فائربریگیڈکا عملہ موقع پر پہنچ گیا ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ پہنچے تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر جی ٹی روڈ کنارے مسلم لیگ ن کے دفتر اور اس کے ساتھ واقع پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے وہاں پڑا سامان جل گیا اطلاع ملتے ہی 1122، فائر بریگیڈ، ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے فائر بریگیڈ نے آدھ گھنٹہ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پاکر اس مزید پھیلنے سے بچالیا

پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافر چوہدری یعقوب جو ان دنوں شدید علیل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافر چوہدری یعقوب جو ان دنوں شدید علیل ہیں انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے میں ان کیلئے صحت وتندرستی کی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت وتندرستی عطافرمائے اور وہ جلد روبصحت ہو جائیں

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر طبقہ سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر آواز بلند کرنا چاہیے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر طبقہ سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر آواز بلند کرنا چاہیے اجتماعی مسائل پر سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہونا چاہیے شہر میں گیس کے کم پریشر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران پر سب کو مل کر صدائے احتجاج بلند کرنا چاہیے گزشتہ روز گیس کی بدترین بندش پر انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال جماعت اسلامی کے راجہ محمد جواد، راجہ محمد عمیر، حاجی رحیم، شیخ اسلم ودیگر نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد گیس کاپریشر شام کو بحال ہوگیااس طرح باقی سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی عوامی مسائل پر اکٹھے ہوجائیں اور دیگر مسائل کیلئے آواز بلند کریں

جماعت اسلامی کامشن اقامت دین ہے تمام تر سعی و جہد میں اللہ کی رضا ہمیشہ ملوب و مقصود رہنی چاہیے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
)جماعت اسلامی کامشن اقامت دین ہے تمام تر سعی و جہد میں اللہ کی رضا ہمیشہ ملوب و مقصود رہنی چاہیے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر و امیدوار پی پی آٹھ راجہ محمد جواد اور امیدوار این اے 58چوہدری عابد ایڈووکیٹ اور سیاسی کمیٹی کے صدر وائس چیئرمین راجہ کاشف انجم نے جماعت اسلامی گوجرخان کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے اپنے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال میں عدم برداشت کے رویے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی تربیت کا موثر انتظام کرنا چاہیے راجہ کاشف انجم نے کہا کہ تمام کارکنان یکسوئی کے ساتھ اپنے امیدواران کی کامیابی کیلئے محنت کریں گھر گھر جاکر جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں اس موقع پر ٹھیکیدار بنارس، باوا سلیم، حافظ محبوب، راجہ آصف، مرزا طارق، راجہ مہران خالد، خواجہ عادل، کامران خان سمیت جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی کارکنان نے چوہدری عابد اور راجہ جواد کی انتخابی مہم کو بھرپور طریقہ سے چلانے کا عزم کیا

نظریاتی کارکنوں کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے چوہدری مظہر حسین وارثی اور حبیب الرحمن مغل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مشرف دور میں میاں نوازشریف کے ساتھ ڈٹے رہنے والے مصائب اور مشکلات سہنے والے کارکنوں کو ن لیگ کی دور حکومت میں بھی مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اگرناراض کارکنوں کے گلے شکوے دور نہ کئے گئے تو آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا نظریاتی کارکنوں کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کے باعث کارکنوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button