DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan teachers fail to get hill allownce

کلرسیداں اساتذہ کے لیے ہل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔
کلرسیداں اساتذہ کے لیے ہل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا، وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی سیکرٹری فنانس حکومت پنجاب سے اس نا انصافی کا ازالہ فرماتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کرائیں، ارشد محمود بھٹی
تفصیلات کے مطابق8دسمبر2012ء کو کوٹلی ستیاں کے مقام پر سابق نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی ارشد محمود بھٹی کی درخواست اور جناب شاہد خاقان عباسی کی سفارشات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ہل الاؤنس کو دو گناہ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس پر یکم جولائی2016ء کو نوٹیفیکیشن جاری تو کر دیا گیا لیکن تحصیل کلرسیداں کے ملازمین کو اس اضافے سے محروم رکھا گیا جس پر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں کے رہنما ارشد محمود بھٹی نے8اگست2016ء کو شاہد خاقان عباسی کی خدمت میں تحصیل کلرسیداں سے ہونے والی ناانصافی کی نشاندہی کی جس پر جناب شاہد خاقان عباسی نے اپنی سفارشات کے ساتھ اس درخواست کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کی گئی جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مورخہ 13جنوری2017ء کو ڈائریکٹو نمبر127360 جاری کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس کو حکم صادر کرتے ہوئے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا کہا گیا لیکن تا حال نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا ۔تحصیل ہائے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے صوبائی سرکاری ملازمین کو ہل الاؤنس باقاعدہ ملتا آ رہا ہے اور جب تحصیل کہوٹہ سے الگ ہو کر تحصیل کلرسیداں کو تحصیل کا درجہ دیا گیا تو تب بھی تحصیل کلرسیداں کو ہلی علاقہ ہونے کے لحاظ سے سرکاری ملازمین حسب سابق ہل الاؤنس کے مستحق ٹھہرے اور ماضی میں جب ہل الاؤنس میں اضافہ ہوا تو تحصیل کلرسیداں کے سرکاری ملازمین کو دیگر مذکورہ تحصیلوں کی طرح اضافہ ملا لیکن 2016ء کے بجٹ میں ہل الاؤنس میں اضافے کے اعلان پر تحصیل ہائے کوٹلی ستیاں، مری اور کہوٹہ کے ملازمین کے ہل الاؤنس میں تو اضافہ کردیا گیا لیکن نوٹیفیکیشن کے اجرا میں تحصیل کلرسیداں کا الگ سے نام درج نہیں کیا گیا اور اسی طرح تحصیل کلرسیداں کے ملازمین تا حال اضافے سے محروم ہیں جس سے ملازمین میں بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ارشد محمود بھٹی نے دوبارہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خدمت میں درخواست ارسال کی گئی جس پر انھوں نے ڈائریکٹو نمبر160252 مورخہ28 ستمبر2017ء کو دوبارہ سیکرٹری فنانس کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا کہا گیا ہے ، تحصیل کلرسیداں کے ملازمین کی بدقسمتی تا وقت حال ابھی تک آپ نے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ تحصیل کلرسیداں کے تمام ملازمین وزیرِ اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی صاحب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذاتی طور پر سیکرٹری فنانس پنجاب سے نوٹیفیکیشن جاری کرا کر اس نا انصافی کا ازالہ فرمائیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button