DailyNewsGujarKhan

Inner Gujar Khan bazaar area turned in to Parking

گوجرخان اندرون شہر جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے پارکنگ ایریا میں تبدیل ہوگیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان اندرون شہر جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے پارکنگ ایریا میں تبدیل ہوگیا چوک گوجرخان میں ریڑھی بانوں نے بھی جی ٹی روڈ پر تجاوزات قائم کر لی ہیں اس صورتحال پر موٹروے پولسی نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے اور تمام تر توجہ لوڈر گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے چالان پر مرکوز کررکھی ہے دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ پر کوئی ایکشن نہ لینا لمحہ فکریہ ہے گوجرخان شہر جی ٹی روڈ سول ہسپتال کے یوٹرن سے تھانہ گوجرخان تک اور کچہری سے لے کر چوک گوجرخان تک دونوں اطراف جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ اور چوک گوجرخان میں ویگنوں کا غیر قانونی اسٹینڈ جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کیلئے مسائل اور پیدل جی ٹی روڈ کراس کرنے والوں کیلئے بھی حادثات کا باعث ہے

چیئرمین بلدیہ نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالتے وقت عوام سے جو وعدے کئے ان کو پورا کریں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ چیئرمین بلدیہ نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالتے وقت عوام سے جو وعدے کئے ان کو پورا کریں شہریوں نے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے سے عوام مایوس ہو رہے یں خواجہ جہانگیر نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کیا جائے پانی کا مسئلہ حل کر کے عوامی مشکلات ختم کی جائیں شہر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ خریداری کیلئے آنے والوں کی مشکلات ختم ہو سکیں جبکہ دیگر منصوبے سروس روڈ کے ساتھ گلیانہ موڑ سے بڑکی یوٹرن تک چھوٹے پارک بنانے کا منصوبہ بھی تاحال التواء کا شکار ہے ان تمام تر مسائل پرشہری قیادت کو توجہ دے کر عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کرنا چاہیے

سید قیصر علی شاہ سکنہ بھائی کو گوجرخان بار ایسوسی ایشن کا سیکرٹری اطلاعات مقرر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
صدر بار ایسوسی ایشن اورنگزیب انورمغل ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا ارشد محمود کے جاری اعلامیہ کے مطابق سید قیصر علی شاہ سکنہ بھائی کو گوجرخان بار ایسوسی ایشن کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

گوجرخان، فروٹ کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان، فروٹ کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ماہ رمضان سے قبل اور اب فروٹ کی قیمتوں میں پچاس سے ساٹھ روپے فی کلو اضافہ ، خریدارپریشان ، منڈیوں سے مہنگا مال ملتا ہے دوکانداروں کا جواب، گوجرخان میں فروٹ کی قیمتیں بڑھ گئیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے دوکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کررکھے ہیں سرکاری نرخ نامے صرف دکھلاوے کیلئے رہ گئے ہیں قیمتیں سن کر خریدار پریشان غریب اور متوسط طبقہ کی فروٹ کی خریداری پر قوت خرید جواب دے گئی انتظامیہ من مانے ریٹ اور سرکاری نرخ ناموں کو نظرانداز کرنے والوں کیخلاف ایکشن لے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں سے مال مہنگا ملتا ہے بڑے ڈیلر اگر ریٹ کم کریں گے تو قیمتیں کم ہونگی

Show More

Related Articles

Back to top button